Kashf-ur-Rahman - Yaseen : 2
وَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ
وَالْقُرْاٰنِ : قسم ہے قرآن کی الْحَكِيْمِ : باحکمت
قسم ہے اس قرآن کی جس کے دلائل نہایت محکم ہیں
(2) قسم ہے اس قرآن حکمت والے کی۔ بعض نے قرآن باحکمت کیا ہے اور بعض نے پختہ اور مضبوط کیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس قرآن کے احکام حکمت سے لبریز ہیں یا یہ کہ اس کے دلائل نہایت محکم اور مضبوط ہیں جواب قسم آگے مذکور ہے۔
Top