Kashf-ur-Rahman - Saad : 16
وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ
وَقَالُوْا : اور انہوں نے کہا رَبَّنَا : اے ہمارے رب عَجِّلْ : جلدی دے لَّنَا : ہمیں قِطَّنَا : ہمارا حصہ قَبْلَ : پہلے يَوْمِ الْحِسَابِ : روز حساب
اور یہ کافرکہتے ہیں لے ہمارے رب ہم کو ہمارے عذاب کا حصہ یوم حساب سے پہلے ہی جلدی دیدے۔
(16) اور ان منکروں نے بطور استہزا کہا اے ہمارے پروردگار ہم کو ہماری سر نوشت اور ہمارا حصہ ہم کو حساب کے دن سے پہلے ہی دیدے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں جب وعدہ قیامت کا سنتے تو کہتے ہمارا حصہ ابھی ہم کو دیدے یہ ٹھٹھے تھے ان کے۔ خلاصہ : یہ کہ قیامت کا عذاب سن کر کہتے کہ قیامت تو آنے والی نہیں کافروں کو جو عذاب اس دن ہونے والا ہے اس میں سے ہمارا حصہ ہو وہ ہم کو یہیں مل جائے اور ہماری سر نوشت ہم کو یہیں دیدی جائے تاکہ ہم کو اپنا انجام معلوم ہوجائے تو ہم کو ہماری چھٹی اور پروانہ یا نامہ اعمال اسی دنیا میں دیدیا جائے۔
Top