Kashf-ur-Rahman - Saad : 19
وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً١ؕ كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ
وَالطَّيْرَ : اور پرندے مَحْشُوْرَةً ۭ : اکٹھے کیے ہوئے كُلٌّ : سب لَّهٗٓ : اس کی طرف اَوَّابٌ : رجوع کرنے والے
اور پرندوں کو بھی تابع کردیا تھا جو دائود کے پاس جمع ہوجاتے تھے یہ سب کے سب پہاڑ اور پرندے دائود کی وجہ سے تسبیح میں مشغول رہتے تھے۔
(19) اور پرندوں کو بھی تابع کردیا تھا جو اکٹھے ہوتے تھے یہ سب کے سب پہاڑ اور اڑتے جانور اس کے ہوکر تسبیح کرنے میں اس کے تابع تھے۔ پھر فرمایا پہاڑ اور پرندے سب اس کے تابع تھے یا سب اس کی طرف رجوع رہتے تھے۔ حضرات مفسرین کے چند اقوال ہیں بہرحال ! یہ ان کی تسخیر کا بیان تھا اب آگے ان کی حکومت اور نبوت کا ذکر فرمایا۔
Top