Kashf-ur-Rahman - Saad : 7
مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ١ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ
مَا سَمِعْنَا : ہم نے نہیں سنا بِھٰذَا : ایسی فِي : میں الْمِلَّةِ : مذہب الْاٰخِرَةِ ښ : پچھلا اِنْ : نہیں ھٰذَآ : یہ اِلَّا : مگر۔ محض اخْتِلَاقٌ : من گھڑت
ہم نے یہ ایک معبود والی بات اپنے پچھلے دین میں کبھی سنی نہیں کچھ نہیں یہ محض گھڑی ہوئی بات ہے۔
(7) ہم نے تو ایک معبود والی بات اپنے پچھلے دین میں کبھی نہیں سنی۔ یہ محض افترا اور گھڑی ہوئی بات ہے۔ پچھلا دین یا نصاریٰ کے دین کو کہا کہ اس میں بھی توحید نہ تھی بلکہ وہاں بھی تین خدائوں کا ذکر ہے۔ یا پچھلا دین کہا اپنے باپ دادوں کے دین کو کہ ہم نے ان سے بھی کبھی ایک معبود کی بات نہیں سنی اس لئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہو نہ ہو یہ اس شخص کی من گھڑت ہے۔
Top