Kashf-ur-Rahman - Saad : 86
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ
قُلْ : فرما دیں مَآ : نہیں اَسْئَلُكُمْ : میں مانگتا تم سے عَلَيْهِ : اس پر مِنْ اَجْرٍ : کوئی اجر وَّمَآ اَنَا : اور نہیں میں مِنَ : سے الْمُتَكَلِّفِيْنَ : بناوٹ کرنے والے
اے پیغمبر آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس قرآن کریم کی تبلیغ پر نہ کچھ مزدوری طلب کرتا ہوں اور نہ میں بناوٹ اور تصنع کرنے والوں میں سے ہوں۔
(86) اے پیغمبر آپ فرمادیجئے کہ میں تم سے اس قرآن کریم کی تبلیغ پر نہ کوئی مزدوری اور اجرت طلب کرتا ہوں اور نہ میں بناوٹ اور تصنع کرنے والوں میں سے ہوں۔ یعنی نہ تم سے اس قرآن کریم کی تبلیغ پر کسی اجرت کا خواہاں ہوں اور نہ میں بہ تکلف بنتا ہوں بلکہ اللہ کا فرستادہ اور اسلام کا داعی ہوں۔
Top