Kashf-ur-Rahman - Saad : 88
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠   ۧ
وَلَتَعْلَمُنَّ : اور تم ضرور جان لو گے نَبَاَهٗ : اس کا حال بَعْدَ : بعد حِيْنٍ : ایک وقت
اور تھوڑے ہی دنوں کے بعد تم اس قرآن کو صحیح حقیقت کا حال معلوم کرلوگے۔
(88) اور تھوڑے ہی دنوں کے بعد تم اس قرآن کی صحیح حقیقت کا حال معلوم کرلو گے۔ یعنی دم نکلتے ہی سب معلوم ہوجائے گا کہ یہ قرآن کریم کیا چیز تھا اور قرآن کریم سے کیا فائدہ پہنچتا اور قرآن کریم پر ایمان نہ لائنے سے کیا نقصان ہوتا ہے۔ سورت کے شروع میں فرمایا والقران ذی الذکر اور آخر میں فرمایا ان ھوالا ذکر للعلمین تم سورة ص ٓ
Top