Kashf-ur-Rahman - Adh-Dhaariyat : 51
وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ
وَلَا تَجْعَلُوْا : اور نہ تم بناؤ مَعَ : ساتھ اللّٰهِ : اللہ کے اِلٰهًا اٰخَرَ ۭ : کوئی دوسرا الہ اِنِّىْ لَكُمْ : بیشک میں تمہارے لیے مِّنْهُ : اس کی طرف سے نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ : ڈرانے والا ہوں کھلم کھلا
اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرائو بیشک میں تم سب کے لئے خدا کی طرف سے صاف طور پر ڈرانے والا ہوں۔
(51) اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود نہ بنائو اور کوئی اور معبود تجویز نہ کرو بیشک میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے تم سب کو صاف اور کھلا ڈرانے والاہوں۔ اوپر فرار الی اللہ توحید باری کو مستلزم تھا اور یہاں شرک کی نہی مقصود ہے تمہارے سمجھانے کے واسطے میں واضح طور پر ڈرانے والا ہوں۔ کھل کر ڈنکے کی چوٹ کہتا ہوں اگر شرک سے باز نہ آئے تو عذاب کئے جائو گے۔
Top