Maarif-ul-Quran - Maryam : 80
وَّ نَرِثُهٗ مَا یَقُوْلُ وَ یَاْتِیْنَا فَرْدًا
وَّنَرِثُهٗ : اور ہم وارث ہوں گے مَا يَقُوْلُ : جو وہ کہتا ہے وَيَاْتِيْنَا : اور وہ ہمارے پاس آئیگا فَرْدًا : اکیلا
اور ہم لے لیں گے اس کے مرنے پر جو کچھ وہ بتلا رہا ہے اور آئے گا ہمارے پاس اکیلا،
وَّنَرِثُهٗ مَا يَقُوْلُ ، یعنی جس مال اور اولاد کا یہ ذکر کر رہا ہے آخرت میں ملنے کا معاملہ تو بہت دور ہے دنیا میں بھی جو کچھ اس کو ملا ہوا ہے اس کو بھی چھوڑنا پڑے گا اور اس کے وارث آخر کار ہم ہوں گے یعنی یہ مال و اولاد اس سے چھین کر بالآخر اللہ کی طرف لوٹ جائے گا۔
وَيَاْتِيْنَا فَرْدًا، اور قیامت کے روز یہ اکیلا ہمارے دربار میں حاضر ہوگا نہ کوئی اولاد ساتھ ہوگی نہ مال۔
Top