Maarif-ul-Quran (En) - Al-Kahf : 54
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ بِالْقِسْطِ شُهَدَآءَ لِلّٰهِ وَ لَوْ عَلٰۤى اَنْفُسِكُمْ اَوِ الْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ١ۚ اِنْ یَّكُنْ غَنِیًّا اَوْ فَقِیْرًا فَاللّٰهُ اَوْلٰى بِهِمَا١۫ فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوٰۤى اَنْ تَعْدِلُوْا١ۚ وَ اِنْ تَلْوٗۤا اَوْ تُعْرِضُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، مضبوطی کے ساتھ انصاف پر قائم رہو اور اللہ کی خوشنودی کیلئے گواہی دو اگرچہ (یہ گواہی) تمہیں خود اپنے خلاف یا اپنے ماں باپ اور رشتے داروں کے خلاف بھی دینی پڑے۔ اگر (ان میں) کوئی مال دار یا مفلس ہے تو اللہ (تم سے) زیادہ ان کا خیر خواہ ہے۔ پس ایسا نہ ہو کہ (اپنی) خواہش نفس کی پیروی میں انصاف سے باز رہو اور اگر تم (گواہی دیتے ہوئے) بات کو گھما پھرا کر کہو گے یا گواہی دینے سے پہلو تہی کرو گے تو (یاد رکھو، ) جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
[84] یعنی فریق معاملہ اگر امیر ہے تو اس کا دباؤ یا لحاظ اور اگر غریب ہے تو اس کے ساتھ جذبہ ہمدردی سچی گواہی دینے میں مانع نہ ہو۔
Top