Maarif-ul-Quran - An-Noor : 34
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّ مَثَلًا مِّنَ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَ۠   ۧ
وَلَقَدْ : اور تحقیق اَنْزَلْنَآ : ہم نے نازل کیے اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف اٰيٰتٍ : احکام مُّبَيِّنٰتٍ : واضح وَّ مَثَلًا : اور مثالیں مِّنَ : سے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو خَلَوْا : گزرے مِنْ قَبْلِكُمْ : تم سے پہلے وَمَوْعِظَةً : اور نصیحت لِّلْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کے لیے
اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت
خاتمہ احکام عشرہ مذکورہ بر امتنان ہدایت ونصیحت قال اللہ تعالی۔ ولقد انزلنا الیکم ایت مبینت۔۔۔ الی۔۔۔ وموعظۃ للمتقین۔ (ربط) یہاں تک نفس کو رذائل اور خبائث سے پاک کرنے کے لئے دس احکام بیان فرمائے اب ان کے خاتمہ پر بندوں پر امتنان اور اظہار احسان فرماتے ہیں کہ ہم نے تمہاری ہدایت اور نصیحت کے لئے یہ احکام نازل کئے تاکہ تم رذائل اور خبائث اور گندگیوں سے پاک ہوجاؤ اور تمہارے دل منور اور روشن ہوجائیں۔ اور تم عفیف اور پاکدامن بن جاؤ۔ اور والذین ھم لفروجہم حافظون کے زمرہ میں داخل ہو کر اس فلاح کے مستحق ہوجاؤ جس کا اللہ تعالیٰ نے قد افلح ال مومن ون میں وعدہ کیا ہے چناچہ فرماتے ہیں اور البتہ تحقیق ہم نے تمہاری ہدایت کے لئے تمہاری طرف واضح اور روشن احکام نازل کئے جس سے تم پر حلال اور حرام اور خبیث اور طیب کا فرق واضح ہوجائے۔ اور جو لوگ تم سے پہلے گزرے ہیں ان کی مثالیں اور حکایتیں بیان کیں کہ جن گزشتہ امتوں نے اللہ تعالیٰ کے احکام کی مخالفت کی اور بےحیائیوں کے مرتکب ہوئے ان کا حال اور مآل تمہارے سامنے بیان کیا تاکہ اس سے عبرت پکڑو اور خدا سے ڈرنے والوں کے لئے نصیحت اتار دی تاکہ وہ اللہ کی نصیحتوں سے فائدہ اٹھائیں اور خدا کے پرہیزگار بندے بن جائیں اور خبیثین کے طریقہ کو چھوڑ کر طیبین کا طریقہ اختیار کریں۔ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے تین صفتیں بیان کیں۔ (1) ایت مبینت۔ (2) ومثلا من الذین خلوا من قبلکم۔ (3) وموعظۃ للمقتین۔
Top