Tafseer-e-Madani - Al-Baqara : 230
فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ١ؕ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنْ ظَنَّاۤ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ یُبَیِّنُهَا لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ
فَاِنْ : پھر اگر طَلَّقَھَا : طلاق دی اس کو فَلَا تَحِلُّ : تو جائز نہیں لَهٗ : اس کے لیے مِنْ بَعْدُ : اس کے بعد حَتّٰي : یہانتک کہ تَنْكِحَ : وہ نکاح کرلے زَوْجًا : خاوند غَيْرَهٗ : اس کے علاوہ فَاِنْ : پھر اگر طَلَّقَھَا : طلاق دیدے اس کو فَلَاجُنَاحَ : تو گناہ نہیں عَلَيْھِمَآ : ان دونوں پر اَنْ : اگر يَّتَرَاجَعَآ : وہ رجوع کرلیں اِنْ : بشرطیکہ ظَنَّآ : وہ خیال کریں اَنْ : کہ يُّقِيْمَا : وہ قائم رکھیں گے حُدُوْدَ اللّٰهِ : اللہ کی حدود وَتِلْكَ : اور یہ حُدُوْدُ اللّٰهِ : اللہ کی حدود يُبَيِّنُھَا : انہیں واضح کرتا ہے لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ : جاننے والوں کے لیے
پھر اگر اس شخص نے ان دو کے بعد اسکو تیسری طلاق بھی دے دی تو اب وہ عورت اس کے لئے حلال نہ ہوگی یہاں تک کی وہ نکاح کرلے کسی اور خاوند سے پھر وہ شخص اگر اپنی مرضی سے کبھی اس کو طلاق دے دے اور اب ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کی وہ عدت گزرنے پر آپس میں رجوع کرلیں اگر ان دونوں کو اس بات کا گمان غالب ہو کہ وہ قائم رکھ سکیں گے اللہ کی مقرر کردہ حدوں کو اور یہ اللہ کی حدیں ہیں جن کو وہ کھول کر بیان فرماتا ہے ان کو لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں1
Top