Madarik-ut-Tanzil - Yaseen : 31
اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ
اَلَمْ يَرَوْا : کیا انہوں نے نہیں دیکھا كَمْ : کتنی اَهْلَكْنَا : ہلاک کیں ہم نے قَبْلَهُمْ : ان سے قبل مِّنَ الْقُرُوْنِ : بستیاں اَنَّهُمْ : کہ وہ اِلَيْهِمْ : ان کی طرف لَا يَرْجِعُوْنَ : لوٹ کر نہیں آئیں گے وہ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے
31: اَلَمْ یَرَوْا (کیا ان کو معلوم نہیں) کَمْ اَھْلَکْنَا قَبْلَھُمْ مِّنْ الْقُرُوْنِ (کہ ان سے پہلے بہت سے اہل زمانہ کو ہم ہلاک کرچکے) نحو : کمؔ یہ اھلکنا کی وجہ سے منصوب ہے۔ اور یرواؔ کمؔ میں عمل کے سلسلہ میں معلق ہے کیونکہ کمؔ سے پہلے آنے والا عامل اس پر عمل نہیں کرتا خواہ کم استفہامیہ ہو یا خبر یہ کیونکہ اس کی اصل استفہام ہے البتہ اس کا معنی جملہ میں نافذ ہے اور اَنَّہُمْ اِلَیْھِمْ لَا یَرْجِعُوْنَ (کہ وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آتے) نحو : یہ کم اھلکنا سے معناً بدل ہے لفظاً نہیں تقدیر کلام اس طرح ہے الم یروا کثرۃ اھلاکنا القرون من قبلھم کو نہم انہم غیر راجعین الیھم کیا ان کو معلوم نہیں کثرت سے اہل زمانہ کو ان سے پہلے ہلاک کرنا اور انکا ان کی طرف واپس نہ آنا۔
Top