Madarik-ut-Tanzil - Yaseen : 7
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤى اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
لَقَدْ حَقَّ : تحقیق ثابت ہوگئی الْقَوْلُ : بات عَلٰٓي : پر اَكْثَرِهِمْ : ان میں سے اکثر فَهُمْ : پس وہ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہ لائیں گے
ان میں سے اکثر پر (خدا کی) بات پوری ہوچکی ہے سو وہ ایمان نہیں لائینگے
7: لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰٓی اَکْثَرِ ھِمْ فَہُمْ لَایُؤْمِنُوْنَ (ان میں سے اکثر لوگوں پر بات ثابت ہوچکی ہے پس یہ لوگ ایمان نہ لائیں گے) القولؔ سے یہ مراد ہے لأملان جھنم من الجنۃ والناس اجمعین ] السجدہ : 13[ یعنی یہ قول ان سے متعلق ہوجائے گا اور ان پر ثابت و لازم ہوجائے گا۔ اس لئے کہ وہ ان میں سے ہونگے جن کا کفر پر مرنا معلوم ہوچکا۔
Top