Madarik-ut-Tanzil - Saad : 53
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ
ھٰذَا : یہ مَا : جو ۔ جس تُوْعَدُوْنَ : وعدہ کیا جاتا ہے تم سے لِيَوْمِ الْحِسَابِ : روز حساب کے لیے
یہ وہ چیزیں ہیں جن کا حساب کے دن کے لئے تم سے وعدہ کیا جاتا تھا
53: ھٰذَا مَاتُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ (یہ وہ ہے جس کا تم سے روز حساب آنے پر وعدہ کیا جاتا ہے) قراءت : مکی اور ابوعمرو نے یوعدون یاء سے پڑھا ہے۔ یوم حساب سے مراد جس دن ہر نفس کو اس کے عمل کا بدلہ ملے گا۔
Top