Mafhoom-ul-Quran - Al-Faatiha : 1
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
بِ : سے اسْمِ : نام اللّٰهِ : اللہ ال : جو رَحْمٰنِ : بہت مہربان الرَّحِيمِ : جو رحم کرنے والا
شروع اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
تسمیہ/بسملہ کردار تشریح : تعوذ کے بعد ہم بسملہ یعنی بسم اللہ پڑھتے ہیں، مقصد یہ ہوتا ہے کہ شیطان سے پناہ چاہتے ہوئے اللہ کا نام لے کر اس کی مدد شامل کرتے ہوئے اپنا کام شروع کرتے ہیں۔ اللہ کی مدد اس لئے چاہتے ہیں کیونکہ وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا اور اپنی رحمتیں دینے والا ہے۔ بےحساب رحمتیں دیتا ہے اور کوئی معاوضہ نہیں لیتا۔ اور پھر اس کی مدد اس کی طرح بڑی ہی مکمل اور مضبوط مدد ہے جو اس کی مدد سچے دل سے مانگتا ہے وہ اس کی مدد بےحد کرتا ہے۔ اللہ کا قرب اور اس کی مدد کامیابی کی نشانی ہے۔
Top