Tafseer-e-Majidi - Al-Kahf : 66
قَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا
قَالَ : کہا لَهٗ : اس کو مُوْسٰي : موسیٰ هَلْ : کیا اَتَّبِعُكَ : میں تمہارے ساتھ چلوں عَلٰٓي : پر اَنْ : کہ تُعَلِّمَنِ : تم سکھا دو مجھے مِمَّا : اس سے جو عُلِّمْتَ : جو تمہیں سکھایا گیا ہے رُشْدًا : بھلی راہ
موسیٰ (علیہ السلام) نے ان سے کہا کہ کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں کہ جو علم (مفید) آپ کو سکھلایا گیا ہے اس میں سے آپ مجھے بھی سکھا دیں،99۔
99۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) بہ ای جلالت مرتبہ ودرجہ نبوت ان بزرگ سے درخواست کررہے ہیں کہ اجازت ہو تو آپ کے ساتھ رہوں اور آپ کے علم خصوصی سے کچھ میں بھی کسب واکتساب کروں ؟ مرشدتھانوی (رح) نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) حضرت خضر کے ساتھ اپنی گفتگو میں کس قدر تواضع اور ادب ولطف کی رعایتیں جمع کررہے ہیں۔
Top