Tafseer-e-Majidi - Al-Ankaboot : 6
وَ مَنْ جَاهَدَ فَاِنَّمَا یُجَاهِدُ لِنَفْسِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ
وَمَنْ : اور جو جَاهَدَ : کوشش کرتا ہے فَاِنَّمَا : تو صرف يُجَاهِدُ : کوشش کرتا ہے لِنَفْسِهٖ : اپنی ذات کے لیے اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَغَنِيٌّ : البتہ بےنیاز عَنِ : سے الْعٰلَمِيْنَ : جہان والے
اور جو کوئی محنت کرتا ہے وہ اپنے ہی لئے محنت کرتا ہے،5۔ بیشک اللہ سارے عالم سے بےنیاز ہے،6۔
5۔ (نہ یہ کہ اس سے اس کے معبود کو کوئی نفع پہنچے) (آیت) ” لنفسہ “۔ یعنی اپنے ہی نفع و راحت کے لیے۔۔ اپنے نفع کا علم ہوجانے کے بعدقدرۃ ہر مشقت آسان ہوجاتی ہے۔ مشرک جاہلی قوموں کا فلسفہ یہ تھا کہ بندے جس طرح خدا کے محتاج ہیں، خدا بھی اسی طرح ان کا محتاج ہے اور جس طرح وہ انکی نگرانی کرتا رہتا ہے یہ بھی تو برابر اس کی خدا مت میں لگے رہتے ہیں ! 6۔ (آیت) ” غنی عن العلمین “۔ ” بےنیاز “ یہاں اردو کے ” بےپروا “ کے معنی میں نہیں، غیر محتاج کے معنی میں ہے۔ ؛ یعنی تم جو خدا کو بھی کسی معنی میں اپنا محتاج دوست نگر سمجھ رہے ہو یہ تمامتر جہل ہے، وہ تو مخلوق میں سے کسی کا، کسی معنی میں بھی دست نگر نہیں، مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ آیت میں مجاہدہ کے بعد عجب اور دعوی استحقاق پیدا ہونے کی جڑ کاٹ دی گئی ہے۔
Top