Tafseer-e-Majidi - Yaseen : 21
اتَّبِعُوْا مَنْ لَّا یَسْئَلُكُمْ اَجْرًا وَّ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ
اتَّبِعُوْا : تم پیروی کرو مَنْ : جو لَّا يَسْئَلُكُمْ : تم سے نہیں مانگتے اَجْرًا : کوئی اجر وَّهُمْ : اور وہ مُّهْتَدُوْنَ : ہدایت یافتہ
ان کی راہ پر چلو جو تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتے اور خود راہ راست پر ہیں،14۔
14۔ یعنی ان بزرگوں کی پیروی سے امر مانع کون سا ہے۔ خود یہ لوگ تو راہ ہدایت ہی پر ہیں، اور پھر خود غرضی کا خیال ان کی طرف سے مرتفع، اس لیے کہ ہم سے جاہ ومال کسی قسم کا صلہ نہیں چاہتے۔ (آیت) ” رجل یسعی “۔ یہ شخص اس وقت تک مومن ہوچکا تھا۔ (آیت) ” من لایسئلکم اجرا “۔ پیغمبروں کی یہ خصوصیت قرآن مجید میں بارہار بیان ہوچکی ہے کہ وہ تبلیغ و دعوت کسی قسم کے دنیوی معاوضہ کے لالچ میں نہیں کرتے۔
Top