Tafseer-e-Majidi - Yaseen : 34
وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ
وَجَعَلْنَا : اور بنائے ہم نے فِيْهَا : اس میں جَنّٰتٍ : باغات مِّنْ : سے ۔ کے نَّخِيْلٍ : کھجور وَّاَعْنَابٍ : اور انگور وَّفَجَّرْنَا : اور جاری کیے ہم نے فِيْهَا : اس میں مِنَ : سے الْعُيُوْنِ : چشمے
اور ہم نے اس (زمین) میں باغ لگائے کھجوروں اور انگوروں کے اور اس (زمین) میں چشمے جاری کردیئے،21۔
21۔ باغ کی آبپاشی کے لئے) (آیت) ” جنت ..... اعناب “۔ کھجور اور انگور کے نام کی تصریح مذاق عرب (مخاطبین اول) کی رعایت سے ہے۔ کھجور تو کہنا چاہیے کہ عرب کے حق میں مایہ زندگی ہے، اور انگور کے شاداب باغوں سے بھی اہل عرب واقف تھے۔ ملاحظہ ہو تفسیر انگریزی۔ (آیت) ” ایۃ لھم “۔ سوکھی ہوئی زمین کا از سرنوجی اٹھنا بجائے خود ایک سبق ہے حق تعالیٰ کی قدرت و ربوبیت کا۔
Top