Tafseer-e-Majidi - Saad : 20
وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ
وَشَدَدْنَا : اور ہم نے مضبوط کی مُلْكَهٗ : اس کی بادشاہت وَاٰتَيْنٰهُ : اور ہم نے اس کو دی الْحِكْمَةَ : حکمت وَفَصْلَ : اور فیصلہ کن الْخِطَابِ : خطاب
اور ہم نے ان کی سلطنت کو قوت دی تھی اور ہم نے انہیں حکمت اور فیصلہ کرنے والی تقریر عطا کی تھی،19۔
19۔” فلسطین کی سب سے بڑی حکومت وہی تھی جو داود (علیہ السلام) کے عہد میں قائم ہوئی تھی “۔ (انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا، جلد 7 صفحہ 78) مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو انگریزی تفسیر القرآن (آیت) ” الحکمۃ وفصل الخطاب “۔ اس کے معنی علم قضا کے بھی کیے گئے ہیں، اور فریقین کے درمیان فیصلہ صحیح کے بھی۔ الفصل بین الخصوم بالحق (جصاص) العلم بالقضاء (جصاص۔ عن الحسن)
Top