Tafseer-e-Mazhari - Al-Faatiha : 3
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ
الرَّحْمٰنِ : جو بہت مہربان الرَّحِيم : رحم کرنے والا
بڑا مہربان نہایت رحم والا
اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ( بہت مہربان ‘ نہایت رحم والا) قراء اس میں بحالت وقف بلکہ ہر حرف مکسور میں روم 2 ؂ کو جائز رکھتے ہیں۔ یہ آیت اس پر دلالت کرتی ہے کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سورة فاتحہ کا جز نہیں ہے ورنہ لفظ الرحمن الرحیم کی تکرار 3 ؂ لازم آتی ہے اور بعض کا قول ہے کہ یہ الفاظ رب العٰلمین کی تعلیل کے لیے مکرر ہوئے ہیں۔
Top