تفسیرِ مظہری

Tafseer-e-Mazhari · 2. Al-Baqara · Ayah 250

  1. وَ لَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَ جُنُوْدِهٖ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَؕ﴿250﴾

    1. وَلَمَّااور جب
    2. بَرَزُوْاآمنے سامنے
    3. لِجَالُوْتَجالوت کے
    4. وَجُنُوْدِهٖاور اس کا لشکر
    5. قَالُوْاانہوں نے کہا
    6. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    7. اَفْرِغْڈال دے
    8. عَلَيْنَاہم پر
    9. صَبْرًاصبر
    10. وَّثَبِّتْاور جمادے
    11. اَقْدَامَنَاہمارے قدم
    12. وَانْصُرْنَااور ہماری مدد کر
    13. عَلَيپر
    14. الْقَوْمِقوم
    15. الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
Translation · Tafseer-e-Mazhari
اور جب وہ لوگ جالوت اور اس کے لشکر کے مقابل آئے تو (خدا سے) دعا کی کہ اے پروردگار ہم پر صبر کے دہانے کھول دے اور ہمیں (لڑائی میں) ثابت قدم رکھ اور (لشکر) کفار پر فتحیاب کر
Tafseer-e-Mazhari

وَلَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِهٖ قَالُوْا رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ ( اور جب وہ ( یعنی طالوت اور ان کی فوج) جالوت اور اس کی فوجوں کے مقابلہ میں آئے (یعنی دونوں لشکروں کی مڈبھیڑ ہوئی) تو انہوں نے (یعنی طالوت اور ان کے ساتھیوں نے) دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں صبر (یعنی استقلال) دے اور ہمارے قدم جمائے رکھ اور کافروں پر ہمیں فتح دے) یہ تمام انبیا اور صالحین کا طریقہ ہے کہ جب انہیں کوئی دشوار امر پیش آتا ہے تو وہ دعا کے ذریعہ سے اللہ کے سامنے التجا کیا کرتے تھے۔

Tafseer-e-Mazhari - Al-Baqara 2:250