تفسیرِ مظہری

Tafseer-e-Mazhari · 24. An-Noor · Ayah 42

Tafseer
  1. وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ﴿42﴾

    1. وَلِلّٰهِاور اللہ کے لیے
    2. مُلْكُبادشاہت
    3. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    4. وَالْاَرْضِاور زمین
    5. وَاور
    6. اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
    7. الْمَصِيْرُلوٹ کر جانا
Translation · Tafseer-e-Mazhari
اور آسمان اور زمین کی بادشاہی خدا کے لئے ہے۔ اور خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
Tafseer-e-Mazhari
وللہ ملک السموت والارض اور آسمانوں کا اور زمین کا مالک اللہ ہی ہے وہی مالک ہے ‘ وہی خالق ہے آسمان و زمین اور ان کی اندرونی کائنات خواہ ذوات (جواہر) ہوں یا صفات یا افعال سب کا پیدا کرنے والا اور مالک وہی ہے۔ والی اللہ المصیر۔ اور اللہ ہی کی جانب ہے سب کی واپسی وہی ہر ایک کو اس کے عمل کے موافق بدلہ دے گا ‘ یہاں تک کہ سینگوں والی بکری سے منڈی بکری کو بدلہ دلوائے گا۔