Tafseer-e-Mazhari - An-Noor : 56
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
وَاَقِيْمُوا : اور تم قائم کرو الصَّلٰوةَ : نماز وَاٰتُوا : اور ادا کرو تم الزَّكٰوةَ : زکوۃ وَاَطِيْعُوا : اور اطاعت کرو الرَّسُوْلَ : رسول لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم پر تُرْحَمُوْنَ : رحم کیا جائے
اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو اور پیغمبر خدا کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے
واقیموا الصلوۃ واتوا الزکوۃ واطیعوا الرسول لعلکم ترحمون۔ اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رسول ﷺ : کی (ان تمام امور میں) اطاعت کرو (جن کا وہ تم کو حکم دیں) تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ اطاعت رسول کے حکم کی تکرار مفید تاکید ہے اور اس بات کو ظاہر کر رہی ہے کہ رحمت خداوندی اطاعت رسول کے ساتھ وابستہ ہے۔
Top