تفسیرِ مظہری
Tafseer-e-Mazhari · 24. An-Noor · Ayah 64
Tafseerاَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قَدْ یَعْلَمُ مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ١ؕ وَ یَوْمَ یُرْجَعُوْنَ اِلَیْهِ فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ع﴿64﴾
- اَلَآ اِنَّ لِلّٰهِیاد رکھو بیشک اللہ کے لیے
- مَاجو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- قَدْ يَعْلَمُتحقیق وہ جانتا ہے
- مَآجو۔ جس
- اَنْتُمْتم
- عَلَيْهِاس پر
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُرْجَعُوْنَوہ لوٹائے جائیں گے
- اِلَيْهِاس کی طرف
- فَيُنَبِّئُهُمْپھر وہ انہیں بتائے گا
- بِمَااس سے
- عَمِلُوْاانہوں نے کیا
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِكُلِّ شَيْءٍہر شے کو
- عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Tafseer-e-Mazhari
دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ جس (طریق) پر تم ہو وہ اسے جانتا ہے۔ اور جس روز لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو لوگ عمل کرتے رہے وہ ان کو بتا دے گا۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔
Tafseer-e-Mazhari
الا ان للہ ما فی السموت والارض خوب سن لو کہ آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ درحقیقت
اللہ ہی کا ہے۔ یعنی اللہ ہی اس کا خالق ومالک ہے۔
قد یعلم ما انتم علیہ تم جس حالت پر ہو وہی اس کو جانتا ہے یعنی ایمان ہو یا نفاق موافقت امر ہو یا مخالفت۔
یہ تمام مکلفین کو خطاب ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ صرف منافقوں کو خطاب ہو اور قَدْ یَعْلَمُسے سابق مضمون کی تاکید مراد مقصود ہو کیونکہ جو ذات ساری کائنات کی خالق اور مالک ہے تو لازمی بات ہے کہ وہ تمام مخلوقات و مملوکات کے احوال سے واقف بھی ہوگی۔
ویوم یرجعون الیہ فینبۂم بما عملوا اور جس روز لوگ اللہ کی طرف لوٹا کر لائے جائیں گے (اس روز)
اللہ ان کو ان کے کئے ہوئے اعمال سے آگاہ کر دے گا۔ یعنی اچھے برے عمل کی جزا و سزا پوری دے گا۔
فَیُنَبِّءُہُمْمیںزائد ہے اور یَوْمَ یُرْجَعُوْنَ ۔ یُنَبِّءُہُمْکا ظرف (مفعول فیہ) ہے ‘ جیسے آیت لِاِیْلَافِ قُرْیِشٍ اِیْلاَفِہِمْ رِحْلَۃَ الشِّتَاَءِ وَالصَّیْفِ فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ ہٰذَا الْبَیْتِمیں لایلاف کا تعلق لیعبدوا سے ہے اور فلیعبدوا میںزائد ہے) ۔
واللہ بکل شی علیم۔ اور اللہ ہر چیز سے بخوبی واقف ہے ‘ یعنی کوئی چھپی چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں ہے۔
بغوی نے حضرت عائشہ ؓ کی روایت سے لکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ‘ عورتوں کو بالا خانوں پر نہ رکھو اور ان کو لکھنا نہ سکھاؤ (بلکہ) ان کو چرخہ کی اور سورت نور کی تعلیم دو ۔ اللہ نے اللہ کے رسول ﷺ نے اور صحابہ کرام ؓ نے سچ فرمایا۔
الحمدللہ سورت نور کی تفسیر 26 رمضان 1304 ھ کو ختم ہوئی اس کے بعد انشاء اللہ سورة فرقان کی تفسیر آرہی ہے۔
بعون اللہ وحمدہ۔ سورة نور کی تفسیر کا ترجمہ 25 جمادی الثانی 1390 ھ کو ختم ہوا۔
فالحمد قبل والحمد بعد لہ والصلوۃ علی رسولہ محمد واتباعہ۔