Tafseer-e-Mazhari - Yaseen : 39
وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ
وَالْقَمَرَ : اور چاند قَدَّرْنٰهُ : ہم نے مقرر کیں اس کو مَنَازِلَ : منزلیں حَتّٰى : یہاں تک کہ عَادَ : ہوجاتا ہے كَالْعُرْجُوْنِ : کھجور کی شاخ کی طرح الْقَدِيْمِ : پرانی
اور چاند کی بھی ہم نے منزلیں مقرر کردیں یہاں تک کہ (گھٹتے گھٹتے) کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہو جاتا ہے
والقمر قدرنہ منازل حتی عاد کالعرجون القدیم . اور چاند کیلئے ہم نے سڑکیں مقرر کیں یہاں تک کہ ایسا رہ جاتا ہے جیسے کھجور کی پرانی ٹہنی۔ یعنی ہم نے چاند کی سیر گاہ مقرر کی۔ اللہ نے چاند کی 28 منزلیں مقرر کی ہیں۔ ہر رات ایک منز میں اترتا ہے ‘ کبھی اپنی منزل سے نہیں چوکتا ‘ نہ منزل تک پہنچنے سے قاصر رہتا ہے۔ آخری منزل پر باریک اور خمیدہ ایسا ہوجاتا ہے جیسے کھجور کی پرانی خمیدہ ٹہنی۔ پھر محاق کی تاریخ کو سورج کی شعاعوں کے نیچے آجاتا ہے (بالکل چھپ جاتا ہے) ۔
Top