Tafseer-e-Mazhari - Saad : 65
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ
قُلْ : فرما دیں اِنَّمَآ : اس کے سوا نہیں اَنَا : کہ میں مُنْذِرٌ ڰ : ڈرانے والا وَّمَا : اور نہیں مِنْ اِلٰهٍ : کوئی معبود اِلَّا اللّٰهُ : اللہ کے سوا الْوَاحِدُ : واحد (یکتا) الْقَهَّارُ : زبردست
کہہ دو کہ میں تو صرف ہدایت کرنے والا ہوں۔ اور خدائے یکتا اور غالب کے سوا کوئی معبود نہیں
قل انما انا منذر وما من الہ الا اللہ الواحد القھار۔ (اے محمد ﷺ ! مکہ کے مشرکوں سے) آپ کہہ دیں کہ میں تو (تم کو عذاب خداوندی سے) صرف ڈرانے والا ہوں اور سوائے اللہ کے کوئی لائق عبادت نہیں۔
Top