Tafseer-e-Mazhari - Saad : 76
قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ
قَالَ : اس نے کہا اَنَا : میں خَيْرٌ : بہتر مِّنْهُ ۭ : اس سے خَلَقْتَنِيْ : تو نے پیدا کیا مجھے مِنْ نَّارٍ : آگ سے وَّخَلَقْتَهٗ : اور تو نے پیدا کیا اسے مِنْ : سے طِيْنٍ : مٹی
بولا کہ میں اس سے بہتر ہوں (کہ) تو نے مجھ کو کو آگ سے پیدا کیا اور اِسے مٹی سے بنایا
قال ابلیس نے کہا۔ انا خیر منہ میں اس سے افضل ہوں۔ ابلیس نے سجدہ نہ کرنے کی وجہ بیان کی کہ میں آدم سے افضل ہوں اور یہ دلیل پیش کی کہ خلقنی من نار وخلقتہ من طین تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اس کو گارے سے بنایا۔ اسکی تفسیر پہلے گذر چکی ہے۔
Top