Tafseer-e-Mazhari - Saad : 78
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ
وَّاِنَّ : اور بیشک عَلَيْكَ : تجھ پر لَعْنَتِيْٓ : میری لعنت اِلٰى : تک يَوْمِ الدِّيْنِ : روز قیامت
اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت (پڑتی) رہے گی
وان علیک لعنتی الی یوم الدین اور بیشک تجھ پر میری لعنت رہے گی روز جزا تک۔ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنَ کہنے سے یہ خیال نہ کرنا چاہئے کہ قیامت آنے پر لعنت ختم ہوجائے گی ‘ بلکہ مراد یہ ہے کہ قیامت تک تو پھٹکار میں مبتلا رہے گا ‘ اور اس کے بعد لعنت کے ساتھ عذاب میں بھی گرفتار ہوگا۔
Top