Tafseer-e-Mazhari - Saad : 88
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠   ۧ
وَلَتَعْلَمُنَّ : اور تم ضرور جان لو گے نَبَاَهٗ : اس کا حال بَعْدَ : بعد حِيْنٍ : ایک وقت
اور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا
ولتعلمن نبأہ بعد حین اور تھوڑے دنوں کے بعد تم کو اس کا حال معلوم ہوجائے گا ‘ یعنی جو وعد و وعید اس کے اندر موجود ہے ‘ اسے کچھ مدت کے بعد تم جان لو گے ‘ یا اس کی سچائی کو کچھ وقت کے بعد جان لو گے۔ بَعْدَ حِیْنَ سے حضرت ابن عباس و قتادہ کے نزدیک مراد ہے : مرنے کے بعد۔ عکرمہ نے کہا : قیامت کے دن جان لو گے۔ حسن نے کہا : مرنے کے وقت آدمی کے سامنے سچی یقینی خبر آجاتی ہے۔ بتوفیق اللہ تعالیٰ سورة صٓ کی تفسیر 6/رجب 1207 ھ ؁ کو ختم ہوئی ‘ اس کے بعد سورة الزمر کی تفسیر انشاء اللہ آئے گی والحمد اللہ ربّ العٰلمین وصلّی اللہ تعالیٰ عَلٰی خیر خلقہ محمد واٰلہٖ و اصحابہ اجمعین بعونہ تعالیٰ تفسیر مظہری متعلق سورة صٓ کا ترجمہ 22/ رمضان 1392 ھ ؁ کو ختم ہوا۔ فشکرًا اللہ تعالیٰ والحمد لہ اوّلاً واٰخِرً
Top