تفسیرِ مظہری

Tafseer-e-Mazhari · 4. An-Nisaa · Ayah 121

  1. اُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١٘ وَ لَا یَجِدُوْنَ عَنْهَا مَحِیْصًا﴿121﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. مَاْوٰىھُمْجن کا ٹھکانا
    3. جَهَنَّمُجہنم
    4. وَلَا يَجِدُوْنَاور وہ نہ پائیں گے
    5. عَنْھَااس سے
    6. مَحِيْصًابھاگنے کی جگہ
Translation · Tafseer-e-Mazhari
ایسے لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے۔ اور وہ وہاں سے مخلصی نہیں پاسکیں گے
Tafseer · Tafseer-e-Mazhari
اولئک ماوہم جہنم ولا یجدون عنہا محیصا یہی ہیں وہ جن کا ٹھکانا جہنم ہے اور یہ اس سے چھٹکارا یا یا مفر نہیں پائیں گے۔ محیص (مصدر) بھاگنا (ظرف مکان) بھاگنے کی جگہ۔ قاموس میں ہے۔ حاص عنہ۔ یحیص حیصا وحیصۃ ومحیصاً (یعنی حاض باب ضرب سے آتا ہے اور اس کا مصدر حیصٌ حیصۃٌاور محیصٌہے اور اگر اس کے بعد عنآئے تو اعراض کرنے اور مڑ جانے کے معنی ہوتے ہیں لیکن اگر عننہ آئے اور بغیر کسی صلہ کے استعمال کیا جائے تو اس کا معنی ہوتا ہے سینا جیسے جاض غیتیہ اس کی دونوں آنکھوں کو سی دیا یعنی نیند نے اس کی آنکھیں بند کردیں۔ مترجم) عنہا کا تعلق محیصا سے نہیں ہے کیونکہ محیصمصدر ہو یا ظرف دونوں صورتوں میں اس کا معمول مقدم نہیں ہوسکتا۔