تفسیرِ مظہری

Tafseer-e-Mazhari · 4. An-Nisaa · Ayah 132

  1. وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا﴿132﴾

    1. وَاور
    2. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    3. مَاجو
    4. فِيمیں
    5. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    6. وَمَااور جو
    7. فِي الْاَرْضِزمین میں
    8. وَكَفٰىاور کافی
    9. بِاللّٰهِاللہ
    10. وَكِيْلًاکارساز
Translation · Tafseer-e-Mazhari
اور (پھر سن رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے اور خدا کارساز کافی ہے
Tafseer · Tafseer-e-Mazhari
وللہ ما فی السموات وما فی الارض . یہ جملہ آئندہ جملہ کے مضمون کی تمہید ہے تیسری مرتبہ ذکر کرنے سے یہ ظاہر کرنا مقصود ہے کہ وہ اس امر کے قابل اور مستحق ہے کہ اس پر بھروسہ کیا جائے۔ وکفی باللہ وکیلا ممکن ہے کہ اس جملہ کا تعلق آیت یعنی اللّٰہ کُلاًّ مِّنْ سَعَتِہٖسے ہو کیونکہ یہ آیت دلالت کر رہی ہے کہ مرد اور عورت دونوں کی کارسازی کا اللہ ذمہ داری ہے اور اس جملہ کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کی ذمہ داری کافی ہے۔