تفسیرِ مظہری
Tafseer-e-Mazhari · 4. An-Nisaa · Ayah 167
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ قَدْ ضَلُّوْا ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا﴿167﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- كَفَرُوْاانہوں نے کفر کیا
- وَصَدُّوْااور انہوں نے روکا
- عَنْسے
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- قَدْ ضَلُّوْاتحقیق وہ گمراہی میں پڑے
- ضَلٰلًۢاگمراہی
- بَعِيْدًادور
Translation · Tafseer-e-Mazhari
جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکا وہ رستے سے بھٹک کر دور جا پڑے
Tafseer · Tafseer-e-Mazhari
ان الذین کفروا وصدوا عن سبیل اللہ بلاشبہ جن لوگوں نے خود کفر کیا اور دوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا یعنی جن یہودیوں نے خود کافر رہنے کے بعد رسول اللہ ﷺ کے ان اوصاف کو چھپایا جن کا ذکر توریت میں آیا ہے اور دوسروں کو رسول اللہ ﷺ پر ایمان لالنے اور آپ ﷺ : کا اتباع کرنے سے روکا۔
قد ضلوا ضللا بعیدا وہ (حق کے راستہ سے) دُور بھٹک گئے کیونکہ خود بھی گمراہ ہوئے اور دوسروں کو بھی گمراہ کیا۔