تفسیرِ مظہری
Tafseer-e-Mazhari · 4. An-Nisaa · Ayah 174
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ نُوْرًا مُّبِیْنًا﴿174﴾
- يٰٓاَيُّھَا النَّاسُاے لوگو !
- قَدْ جَآءَكُمْتمہارے پاس آچکی
- بُرْهَانٌروشن دلیل
- مِّنْسے
- رَّبِّكُمْتمہارا رب
- وَاَنْزَلْنَآاور ہم نے نازل کیا
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- نُوْرًاروشنی
- مُّبِيْنًاواضح
Translation · Tafseer-e-Mazhari
لوگو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس دلیل (روشن) آچکی ہے اور ہم نے (کفر اور ضلالت کا اندھیرا دور کرنے کو) تمہاری طرف چمکتا ہوا نور بھیج دیا ہے
Tafseer · Tafseer-e-Mazhari
یا ایہا الناس قد جآء کم برہان من ربکم اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کے پاس سے واضح دلیل آگئی یعنی ایسے معجزات آگئے جو محمد ﷺ : کی نبوت کو ثابت کر رہے ہیں یا برہان سے مراد ہے حجت الٰہیہ یعنی رسول اللہ ﷺ کی ذات گرامی۔
وانزلنا الیکم نورا مبینا اور ہم نے تمہارے پاس روشنی پیدا کرنے والا یعنی قرآن بھیج دیا جس طرح اشیاء کا انکشاف روشنی سے ہوتا ہے اسی طرح حق کا انکشاف قرآن سے ہوتا ہے۔