Mazhar-ul-Quran - An-Noor : 43
اِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَةُ فِی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ١ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ يُحِبُّوْنَ : پسند کرتے ہیں اَنْ : کہ تَشِيْعَ : پھیلے الْفَاحِشَةُ : بےحیائی فِي الَّذِيْنَ : میں جو اٰمَنُوْا : ایمان لائے (مومن) لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابٌ : عذاب اَلِيْمٌ : دردناک فِي الدُّنْيَا : دنیا میں وَالْاٰخِرَةِ : اور آخرت میں وَاللّٰهُ : اور اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے وَاَنْتُمْ : اور تم لَا تَعْلَمُوْنَ : تم نہیں جانتے
کیا1 تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی بادلوں کو چلاتا ہے پھر وہی ان کو آپس میں ملاتا ہے پھر وہی ان کو تہ بر تہ (کر کے گھنگور گھٹا) بناتا ہے، پھر تو دیکھے کہ اس کے بیچ میں سے مینہ برستا ہے۔ اور آسمان میں (اولوں کے) جو بڑے پہاڑ ہیں ان سے اولے اتارتا ہے ، پھر ان کو جس پر چاہتا ہے ڈالتا ہے اور جس سے چاہتا ہے اس کو پھیر دیتا ہے ، قریب ہے کہ بجلی کی چمک جو ابر میں ہے آنکھیں (یعنی بینائی) لے جائے۔
(ف 1) حاصل مطلب ان آیتوں کا یہ ہے کہ اللہ ہی کی حکومت کا یہ اثر سب کی آنکھوں کے سامنے ہے کہ دنیا بھر میں جہاں اس کو مینہ برسانا منظور ہوتا ہے ہوا اس کے حکم سے بادلوں کے ٹکڑوں کو وہاں لے جاتی ہے اور پھر ان ٹکڑوں کو جوڑ کرتہ بہ تہ کیا تب جاکر جتنی دور تک حکم ہوتا ہے اتنی دور تک گہرابادل چھاجاتا ہے ، اور اس بادل میں سے مینہ برستا ہے جس سے ہر طرح کی پیداوار ہوجایا کرتی ہے آگے فرمایا جن کھیتوں باغوں پر اللہ تعالیٰ کو اولوں کی بلابھیجنا مقصود ہوتا ہے تو آسمان سے وہ برف کے پہاڑ میں سے اولے بادلوں میں بھیج دیتا ہے جس سے اولے پڑ کر وہ کھیت اور باغ اجڑ جاتے ہیں اور سوائے اللہ کے اس بلا کو کوئی نہیں ٹال سکتا۔ پھر فرمایا اس اولے والے بادل میں بجلی کی چمک اس غضب کی ہوتی ہے کہ جس سے آدمی کی آنکھیں بند ہوجاتی ہیں آگے کا مطلب یہ ہے کہ رات دن کی یہ الٹ پلٹ کبھی رات ہے اور کبھی دن اللہ کے حکم سے ، اور رات دن کی ہیر پھیر کا نام گردش زمانہ ہے تو کفر کی رسم کے موافق کسی ایماندار آدمی کو جائز نہیں کہ وہ گردش زمانہ کو برا بھلا کہے پھر فرمایا کہ قران کی آیتوں میں اللہ کی قدرت کی نشانیاں جو بیان کی جاتی ہیں اگرچہ وہ سب کی آنکھوں کے سامنے ہیں لیکن ان نشانیوں کو عبرت کی نظر سے وہی لوگ دیکھتے ہیں جن کی آنکھوں پر غفلت کا پردہ نہیں ہے ورنہ جن لوگوں کی آنکھوں پر غفلت کا پردہ پڑا ہوا ہے ان کے حق میں وہ قدرت کی نشانیاں ایسی ہی رائیگاں ہیں جس طرح بری زمین میں مینہ کا پانی رائیگاں جاتا ہے ، سورة الرعد میں بجلی کا حال گزرچکا ہے۔
Top