Mazhar-ul-Quran - An-Noor : 46
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
لَقَدْ اَنْزَلْنَآ : تحقیق ہم نے نازل کیں اٰيٰتٍ : آیتیں مُّبَيِّنٰتٍ : واضح وَاللّٰهُ : اور اللہ يَهْدِيْ : ہدایت دیتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : جسے وہ چاہتا ہے اِلٰى : طرف صِرَاطٍ : راستہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھا
بیشک1 ہم نے صاف بیان کرنے والی آیتیں اتاری ہیں اور اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستہ کی طرف ہدایت کرتا ہے ۔
(ف 1) نیک وبد کی پہچان : اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ ان کی آیتوں میں ہر طرح کی کھلی نصیحت ہے لیکن ان سے ہر شخص ہدایت نہیں پاسکتا، اور زبردستی کسی کو راہ راست پر لانا اللہ تعالیٰ کو منظور نہیں ہے کیونکہ اس نے اپنے علم غیب کے ظہور کے طور پر نیک وبد کے امتحان کے لیے دنیا کو پیدا کیا ہے مجبور کرکے کسی کو راہ راست پر لانا انتظام الٰہی کے خلاف ہے۔
Top