Mazhar-ul-Quran - An-Nisaa : 35
وَ اِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَیْنِهِمَا فَابْعَثُوْا حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهٖ وَ حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهَا١ۚ اِنْ یُّرِیْدَاۤ اِصْلَاحًا یُّوَفِّقِ اللّٰهُ بَیْنَهُمَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا خَبِیْرًا
وَاِنْ : اور اگر خِفْتُمْ : تم ڈرو شِقَاقَ : ضد (کشمکش بَيْنِهِمَا : ان کے درمیان فَابْعَثُوْا : تو مقرر کردو حَكَمًا : ایک منصف مِّنْ : سے اَھْلِهٖ : مرد کا خاندان وَحَكَمًا : اور ایک منصف مِّنْ : سے اَھْلِھَا : عورت کا خاندان اِنْ : اگر يُّرِيْدَآ : دونوں چاہیں گے اِصْلَاحًا : صلح کرانا يُّوَفِّقِ : موافقت کردے گا اللّٰهُ : اللہ بَيْنَهُمَا : ان دونوں میں اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ كَانَ : ہے عَلِيْمًا : بڑا جاننے والا خَبِيْرًا : بہت باخبر
اور اگر تم کو جھگڑے کا خوف ہو میاں اور بیوی میں مقرر کرو ایک پنچ میان کے کنبہ والوں کی طرف سے اور ایک پنچ بیوی کے کنبہ والوں کی طف سے، اگر یہ دونوں پنچ صلح کرانا چاہیں گے تو البتہ خدا میاں بیوی میں موافقت کردے گا، بیشک خدا جاننے والاخبردار ہے
اللہ تعالیٰ عزوجل کو میاں بیوی کا ملاپ پسند ہے اور طلاق ناپسند ہے پنچوں (پنچایت کا سربراہ) کی توجہ ملاپ کی طرف زیادہ دی ہے۔
Top