Mazhar-ul-Quran - Al-Maaida : 95
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَیَبْلُوَنَّكُمُ اللّٰهُ بِشَیْءٍ مِّنَ الصَّیْدِ تَنَالُهٗۤ اَیْدِیْكُمْ وَ رِمَاحُكُمْ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّخَافُهٗ بِالْغَیْبِ١ۚ فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : ایمان والو لَيَبْلُوَنَّكُمُ : ضرور تمہیں آزمائے گا اللّٰهُ : اللہ بِشَيْءٍ : کچھ (کسی قدر) مِّنَ : سے الصَّيْدِ : شکار تَنَالُهٗٓ : اس تک پہنچتے ہیں اَيْدِيْكُمْ : تمہارے ہاتھ وَرِمَاحُكُمْ : اور تمہارے نیزے لِيَعْلَمَ اللّٰهُ : تاکہ اللہ معلوم کرلے مَنْ : کون يَّخَافُهٗ : اس سے ڈرتا ہے بِالْغَيْبِ : بن دیکھے فَمَنِ : سو جو۔ جس اعْتَدٰي : زیادتی کی بَعْدَ ذٰلِكَ : اس کے بعد فَلَهٗ : سو اس کے لیے عَذَابٌ : عذاب اَلِيْمٌ : دردناک
اے مسلمانو ! شکار نہ مارو جب تم احرام میں ہو، اور جو کوئی تم میں سے قصدا مار ڈالے پس اس کا بدلہ یہ ہے کہ ویسا ہی جانور مویشی میں سے (بدلے میں) دے جس کو تم میں سے دو معتبر آدمی اس کا فیصلہ کریں، اس چار پائے کی قربانی ہو کعبہ کو پہنچتی یا اس کا کفارہ چند مسکینوں کو (اس کی قیمت کے لحاظ سے) کھانا دینا ہے، یا مسکینوں کی گنتی کے برابر روزے رکھے، تاکہ اپنے عمل کی سزا چکھے، اللہ نے معاف کیا جو کچھ ہوگزرا اور جو کوئی دوسری بار کرے بدلہ لیوے گا اس سے خدا اور اللہ غالب ہے بدلہ لینے والا
Top