Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
121
122
123
124
125
126
127
128
129
130
131
132
133
134
135
136
137
138
139
140
141
142
143
144
145
146
147
148
149
150
151
152
153
154
155
156
157
158
159
160
161
162
163
164
165
166
167
168
169
170
171
172
173
174
175
176
177
178
179
180
181
182
183
184
185
186
187
188
189
190
191
192
193
194
195
196
197
198
199
200
201
202
203
204
205
206
207
208
209
210
211
212
213
214
215
216
217
218
219
220
221
222
223
224
225
226
227
228
229
230
231
232
233
234
235
236
237
238
239
240
241
242
243
244
245
246
247
248
249
250
251
252
253
254
255
256
257
258
259
260
261
262
263
264
265
266
267
268
269
270
271
272
273
274
275
276
277
278
279
280
281
282
283
284
285
286
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Mualim-ul-Irfan - Al-Baqara : 214
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ١ؕ مَسَّتْهُمُ الْبَاْسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ وَ زُلْزِلُوْا حَتّٰى یَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ مَتٰى نَصْرُ اللّٰهِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ نَصْرَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ
اَمْ
: کیا
حَسِبْتُمْ
: تم خیال کرتے ہو
اَنْ
: کہ
تَدْخُلُوا
: تم داخل ہوجاؤگے
الْجَنَّةَ
: جنت
وَلَمَّا
: اور جبکہ نہیں
يَاْتِكُمْ
: آئی تم پر
مَّثَلُ
: جیسے
الَّذِيْنَ
: جو
خَلَوْا
: گزرے
مِنْ
: سے
قَبْلِكُمْ
: تم سے پہلے
مَسَّتْهُمُ
: پہنچی انہیں
الْبَاْسَآءُ
: سختی
وَالضَّرَّآءُ
: اور تکلیف
وَزُلْزِلُوْا
: اور وہ ہلادئیے گئے
حَتّٰى
: یہانتک
يَقُوْلَ
: کہنے لگے
الرَّسُوْلُ
: رسول
وَالَّذِيْنَ
: اور وہ جو
اٰمَنُوْا
: ایمان لائے
مَعَهٗ
: ان کے ساتھ
مَتٰى
: کب
نَصْرُ اللّٰهِ
: اللہ کی مدد
اَلَآ
: آگاہ رہو
اِنَّ
: بیشک
نَصْرَ
: مدد
اللّٰهِ
: اللہ
قَرِيْبٌ
: قریب
کیا تم گمان کرتے ہو کہ تم جنت میں داخل ہو جائو گے حالانکہ تمہارے پاس پہلے لوگوں کے سے حالات نہیں آئے۔ ان کو سختی اور تکلیف پہنچی اور وہ متزلزل کئے گئے ، یہاں تک کہ اللہ کے رسول اور اس پر ایمان لانے والے کہنے لگے ، اللہ کی مدد کب آئے گی۔ فرمایا آگاہ رہو بیشک اللہ کی مدد قریب ہے
گزشتہ سے پیوستہ گزشتہ آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ ابتداء میں سب لوگ ایک ہی مذہب و ملت پر تھے۔ پھر جب انہوں نے دین حق سے اختلاف کیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے سچا دین واضح کرنے کے لئے انبیاء (علیہم السلام) کو مبعوث فرمایا اور یہ اختلاف کسی غلط فہمی کی بنا پر نہیں تھا۔ بلکہ واضح دلائل آنے کے بعد محض حسد ، خود غرضی اور مفاد پرستی کی وجہ سے تھا۔ تاہم اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کی راہ حق کی طرف راہنمائی فرما دی اور ان پر حق واضح کردیا۔ کیونکہ صراط مستقیم کی طرف راہنمائی اللہ تعالیٰ اپنی مشیت سے جسے چاہتے ہیں کرتے ہیں۔ اس سے پہلی آیت میں فرمایا تھا کہ کافر لوگ دنیا کی محبت اور غرور کی وجہ سے کمزور و ناتواں مسلمانوں کو استہزاء کا نشانہ بناتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں تکلیف پہنچتی ہے۔ ان دونوں آیات کا آیت زیر درس کے ساتھ ربط ہے۔ ان کو ذہن میں رکھنے سے اس آیت کا مفہوم سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ مشکلات کا سامنا اہل ایمان کو پیش آنے والی مشکلات کی طرف اشارہ کر کے ارشاد ہو رہا ہے ام حسبتم ان تدخلوا الجنۃ کیا تم گمان کرتے ہو کہ بغیر کوئی مشقت اٹھائے اور بغیر کسی تکلیف کے تم جنت میں پہنچ جائو گے۔ مسلمان کو یاد ہونا چاہئے کہ ان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے واسطہ ہے ۔ منافقین ہر حالت میں ان کے نقصان کے در پے ہیں۔ ان پر آوازے کسے جاتے ہیں ، جسمانی تکالیف دی جاتی ہیں۔ مسلمان فقر و افلاس کے شکار ہیں۔ امراض اور دیگر پریشانیوں میں مبتلا ہیں فرمایا جو کوئی ان تمام مشکلات کو عبور کر کے اپنے ایمان کو سلامت لے نکلنے ہوگا۔ وہی جنت میں داخلے کا حق دار ہوگا۔ محض کلمہ پڑھ لینے سے کوئی جنت میں داخل نہیں ہوگا ، بلکہ اس پر طرح طرح کی آزمائشیں آئیں گی ، جن پر اسے پورا اترنا ہوگا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا یہ قانون ہے۔ ” نبلوا کم بالشروالخیر فتنہ “ ہم خیر اور شر کے ذریعے تمہیں آزمائیں گے ایک اور مقام پر فرمایا ” ولنبلونکم بشئی من الخوف والجوع و نقص من الاموال والانفس والثمرات ” ہم تمہیں ہر طرح سے آزمائیں گے یعنی خوف ، بھوک ، جان و مال اور پھلوں میں کمی کر کے آزمائش کریں گے کہ ہمارا بندہ کس حد تک مشکلات کو برداشت کرسکتا ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے۔ حضور ﷺ کا فرمان ہے حفت الجنۃ بالمکارہ یعنی جنت کی باڑ مشکلات ہیں۔ ان کو عبور کر کے ہی کوئی شخص جنت میں پہنچ سکتا ہے۔ خفت النار بالشھوت جہنم کی باڑ خواہشات ہیں۔ خواہشات کی تکمیل کے لئے لوگ دوڑ دوڑ کر ان کی طرف جاتے ہیں اور انہیں عبور کر کے جہنم میں داخل ہوجاتے ہیں۔ الغرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے لوگو ! کیا تم سمجھتے ہو کہ بغیر کسی مشقت کے آسانی کے ساتھ جنت میں مقام حاصل کرلو گے۔ ایسا نہیں ہے۔ سابقین کی مثالیں اس حقیقت کی مزید وضاحت کے لئے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے۔ ولما یاتکم مثل الذین خلوا من قبلکم کیا تم تک پہلے لوگوں کے حالات نہیں پہنچے۔ اگر نہیں پہنچے تو ذرا ان کے حالات معلوم کرلو۔ تاکہ تمہیں پتہ چل جائے کہ مستھم الباسآء والضرآء وزلزلوا ان پر کیسی کیسی سختیاں اور تکلیفیں آئیں اور وہ ہلا دیئے گئے۔ ان کو ایسے مصائب کا سامنا کرنا پڑا کہ تم گمان بھی نہیں کرسکتے۔ ان تمام تر دشواریوں کو برداشت کرنے کے بعد وہ جنت کے حقدار ہوئے مثلاً حضرت جناب بن ارت کی تکالیف کو دیکھو۔ بخاری شریف اور یدگر کتب احادیث میں موجود ہے کہ حضرت جناب نے ان مشکلات کو کس طرح برداشت کیا اور پھر کفار مکہ کی ان سزائوں سے تنگ آکر حضور خاتم النبین ﷺ کی خدمت میں عرض کیا۔ حضور ! الا تدعولنا کیا آپ ہمارے لئے دعا نہیں فرماتے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان مصائب سے نجات دلائے حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا افسوس کا مقام ہے کہ تم بےصبری کا مظاہرہ کر رہے ہو۔ حالانکہ تم سے پہلے ایسے اللہ ایمان بھی گزرے ہیں ، جن کے سروں پر آرہ رکھ کر چیر دیا گیا۔ مگر وہ اپنے دین پر قائم رہے۔ پھر ایسے لوگ بھی تھے جنہیں لوہے کے کنگھوں سے نوچ دیا گیا مگر ان کے پائے استقلال میں لغزش نہ آئی۔ میں تم کو بتلا دینا چاہتا ہوں۔ واللہ لیتمن ھذا الامر اللہ کی قسم یہ معاملہ پورا ہو کر رہے گا۔ تب اسلام کو غلبہ حاصل ہوگا اور پھر امن وامان کا وہ دور دورہ ہوگا کہ ایک 1 ؎ عورت صنعاء سے تنہا حضر موت سفر کریگی ، مگر اسے سوائے خدا تعالیٰ کے کسی چیز کا خوف نہیں ہوگا۔ انسان تو کجا 1 ؎ تفسیر کبیر ص 21/ج 2 (فیاض) کسی بھیڑیے کو بھی یہ جرأت نہ ہوگی کہ کسی بھیڑ کو کھا جاتے۔ باسآء سے مراد سختی ہے اور یہ اندرونی اور بیرونی ہر دو طریقے سے ہو سکتی ہے۔ جیسے تجارت میں نقصان ہوگا۔ فقر و فاقہ کی نوبت آگئی۔ اس کی تفصیل آگے آئیگی اور ضرآء جسمانی تکلیف کو کہتے ہیں جیسے بیماری آگئی کوئی حادثہ پیش آ گیا زلزلوا کا معنی ہلا دیئے گئے ہے۔ یعنی پریشانی کے عالم میں ان پر لرزہ طاری ہوگیا ۔ گھبراہٹ پیدا ہوگئی یا ان کی عزت نفس کو متزلزل کردیا گیا ، یہ سب آزمائش کی مختلف قسمیں ہیں۔ جن سے پہلے لوگوں کو گزرنا پڑا۔ یہاں تک کہ اللہ کے رسول اور اہل ایمان پکار اٹھے۔ حتی یقول الرسول والذین امنوا معہ متی نصر اللہ کہ اللہ کی مدد کب آئیگی۔ نصرت الٰہی مولانا شاہ اشرف علی تھانوی فرماتے ہیں کہ بشریت کے تقاضے اللہ کے کامل بندوں پر بھی وارد ہوتے ہیں۔ ان پر بھی دشواریاں آتی ہیں ، ان پر بھی اضطراری حالت آتی ہے۔ مگر یہ چیز ان کے مرتبہ کمال کے منافی نہیں ہے۔ بعض اوقات انبیاء بھی پکار اٹھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد کب آئیگی۔ تو اللہ تعالیٰ کی طرسے اعلان ہوتا ہے الا ان نصر اللہ قریب اے میرے بندو فکر نہ کرو ، اللہ کی مدد بالکل قریب ہے اور وہ پہنچنے ہی والی ہے۔ تاہم اہل ایمان کی شان یہ ہے کہ وہ ہر آزمائش میں ثابت قدم رہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورة صف میں اہل ایمان کو خطاب فرمایا کہ اللہ کے عذاب سے خلاصی حاصل کرنا چاہتے ہو تو ” تومنون باللہ ورسولہ “ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائو و ” وتجاھدون فی سبیل اللہ باموالکم وانفسکم “ اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال و جان کے ساتھ جہاد کرو ، تو اللہ تعالیٰ تمہیں بہترین نعمتوں والی جنت میں داخل کر دے گا۔ “ واخری تحبونھا “ اس کے علاوہ تمہاری پسندیدہ ایک اور نعمت عطاء کرے گا ، وہ کیا ؟ ” نصر من اللہ وفتح قریب “ وہ اللہ کی مدد اور قریب فتح ہوگی ، جس سے تم نوازے جائو گے ۔ غرضیکہ اللہ کی یہی وہ مدد ہے جس کے لئے اللہ کے رسول بھی ہاتھ پھیلا دیتے ہیں اور اللہ کا ارشاد ہوتا کہ اس کی مدد قریب ہے۔ اشاعت دین جہاد کی مختلف اقسام میں سے معروف قسم جہاد بالنسان یعنی تلوار و تیر کے ساتھ جہاد ہے۔ آج کے زمانہ میں ترقی یافتہ آلات حرب بندوق ، پستول ، بم ، میزائل ، ٹنیک توپ وغیرہ اسی قبیل سے ہیں۔ جن کے ذریعے دشمن سے جنگ کی جاتی ہے۔ تاہم جہاد کی ایک نہایت اعلیٰ قسم اشاعت دین ہے۔ جسے ” جاھدھم بہ جہاد “ کبیراً “ سے تعبیر کیا گیا ہے کہ ان کے ساتھ بڑا جہاد کریں اور وہ جہاد نیکی کو پھیلا اور برائی کو روکنا ہے۔ شاہ ولی اللہ دہلوی فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اشاعت دین جیسے اہم فریضہ جہاد پر مامور کیا ہے۔ جس کے لئے میں شب و روز مصروف کار ہوں۔ اشاعت علم دین کی کئی ایک صورتیں ہیں۔ ان میں ایک معروف صورت تالیف و تصنیف ہے۔ ائمہ دین نے اس سلسلہ میں بڑی کوشش اور محنت کی ہے۔ امام بخاری نے اپنی کتاب صحیح کی تدوین پر سولہ سال صرف کر کے جہاد فی اشاعت علم کا حق ادا کردیا۔ امام مسلم نے پندرہ سال کے عرصہ میں ذخیہ حدیث میں سے صحیح مسلم کو جمع کیا۔ مفسرین کرام نے قرآن پاک کی تفاسیر لکھ کر جہاد میں حصہ لیا۔ امام ابوحنیفہ اور دیگر ائمہ نے اپنے اپنے شعبہ میں دین کی خدمت انجام دی۔ الغرض تبلیغ دین کے کسی بھی شعبہ کو حقیر نہیں جاننا چاہئے۔ اشاعت دین کے ہر کارکن کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے بھی شعبہ کو حقیر نہیں جاننا چاہئے۔ اشاعت دین کے ہر کارکن کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ اہل ایمان کے لئے تبلیغ دین نہایت اہم فریضہ ہے۔ چناچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔ ” کنتم خیر امۃ اخرجت للناس تامرون بالمعرونف و تنھون عن المنکر “ تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو تبلیغ دین کا کام کرے ، لوگوں کو نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے خود حضور اکرم ﷺ کو حکم ہوتا ہے۔ ” بلغ ما انزل الیک من ربک “ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ حکم آپ آگے پہنچا دیں۔ ” فان لم تفعل فما بلغت رسالتہ “ اور اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو سمجھا جائے گا کہ آپ نے حق رسالت ادا نہیں کیا۔ ساتویں صدی ہجری تک کا زمانہ مسلمانوں کا سنہری زمانہ شمار ہوتا ہے۔ تبلیغ دین ، فتوحات ، سیاسیات ، معاشیات سب کچھ مسلمانوں کے ہاتھ میں رہا۔ علمی کام جس قدر انجام پایا ہے۔ اسی زمانے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس عرصہ میں بڑے بڑے محدثین ، مفسرین حافظ اور فقہا پیدا ہوئے۔ جنہوں نے اشاعت دین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، اس کے بعد مسلمانوں پر انحطاط کا دور شروع ہوگیا۔ اور اب تک جاری ہے۔ اس عرصہ میں خال خال ہی لوگ پیدا ہوئے ہیں۔ جنہوں نے کما حقہ اشاعت دین کا کام کیا۔ لہٰذا اس زمانے میں اس طرف زیادہ سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ جانی اور مالی جہاد جہاد میں مال اور جان دونوں چیزیں لگانا پڑتی ہیں۔ پہلے ذکر آ چکا ہے کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرو ” باموالکم و انفسکم “ تاہم نیت اصلاح کی ہونی چاہئے۔ آگے اصلاح کے دو پہلو ہیں یعنی اصلاح نفس اور اصلاح عالم اپنے نفس کی اصلاح اس لئے ضروری ہے کہ اس کے بغیر انسان خطیرۃ القدس کا ممبر بن کر علین میں نہیں پہنچ سکتا اور اصلاح عالم بدیں وجہ لازم ہے کہ اس کے بغیر فتنہ و فساد کو ختم نہیں کیا جاسکتا لہٰذا یہ دونوں چیزیں ضروری ہیں۔ مال کا ایک بہترین مصرف اشاعت اسلام ہے۔ انحطاط کے اس زمانہ میں الہ ثروت اس مد میں کتنا خرچ کر رہے ہیں۔ اس کام کے لئے جس قدر سرمایہ کی ضرورت ہے۔ اس کا ایک فیصد بھی کہیں نظر نہیں آتا۔ مسلمانوں کی دولت آج عیش پرستی پر خرچ ہو رہی ہے۔ حضور ﷺ نے ممانعت فرمائی ہے۔ فرمایا فان عباد اللہ لیسوا بالمتنعمین یعنی اللہ کے بندے عیش پسند نہیں ہو سکتے۔ عیش پرستی تو کفار کا شیوہ ہے ۔ مسلمان کی دولت تو امور خیر پر خرچ ہونی چاہئے۔ مگر افسوس کا مقام ہے۔ آج مسلمان عمارات اور ان کی تزئین پر بےدریغ روپیہ صرف کر رہا ہے۔ کھیل تماشے اور لہو و لعب کو اولیت دی جا رہی ہے۔ مگر جہاد کی مدات سے صرف نظر کیا جا رہا ہے۔ اشاعت دین کا تھوڑا بہت کام جو ہو رہا ہے ۔ وہ بزرگان دین کے خلوص کا نتیجہ ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ نے اسے قبول کرلیا ہے۔ ورنہ موجودہ زمانے میں کتنے لوگ ہیں جو اس طرف توجہ دے رہے ہیں۔ الا ما شآء اللہ۔ مجاہدہ ضروری ہے بعض احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کے بعض بندے ایسے بھی ہوں گے ، جنہیں بغیر حساب کتاب کے بخش دیا جائے گا تو یہاں پر اشکال پیدا ہوتا ہے کہ ایسی صورت میں آزمائشوں میں پورا اترنا کس حد تک ضروری رہ جاتا ہے۔ مگر حقیقت یہی ہے کہ مجاہدہ کے بغیر بخشش نہیں ہے۔ البتہ اعلیٰ درجہ حاصل کرنے کے لئے تو مجاہدہ اور بھی ضروری ہے۔ انبیاء (علیہم السلام) اور ان کے قریب ترسب لوگوں کو امتحانات سے گزرنا پڑا ، تب ان کو بلند مراتب حاصل ہوئے۔ مگر کوئی عام مسلمان بھی مجاہدہ سے خالی نہیں ہے۔ کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ آدمی بھی جب ایمان لاتا ہے ، تو اسے کم از کم اپنے نفس اور شیطان کے خلاف تو مجاہدہ کرنا ہی پڑتا ہے۔ کیونکہ ایمان کا تقاضا ہے کہ نیکی کی طرف راغب ہو اور برائی سے اجتناب کرے۔ اور یہی چیز شیطان پر شاق گزرتی ہے۔ جب شیطان اس مومن کی نیکی میں آڑے آتا ہے۔ تو اس کے خلاف جہاد کرنا پڑتا ہے ” ولکل درجت مما عملوا “ ہر شخص کے لئے اس کے عمل کے مطابق درجات ہیں۔ مگر مجاہدہ سے مبرا کوئی بھی نہیں حضور ﷺ نے فرمایا کہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کے لئے بھی تکلیف اٹھانا پڑتی ہے ، یہی مجاہدہ ہے۔ پھر جتنا بڑا مجاہدہ کوئی کریگا ، اتنا بڑا اعزاز پائے گا۔ بہرحال اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مومن یہ نہ سمجھیں کہ بغیر آزمائش کے جنت میں چلے جائیں گے حالانکہ پہلے لوگوں کو بڑی بڑی مصیبتیں برداشت کرنا پڑیں تب جا کر وہ جنت کے حقدار ہوئے۔ خرچ کی مدات (1) والدین یہاں پر دوسرا مسئلہ خرچ کی مختلف مدات کے متعلق ہے۔ یہ مسئلہ قرآن پاک میں کئی ایک مقامات پر بیان ہوا ہے اور اپنی نوعیت کے مطابق ایک ہی سوال کے مختلف جوابات دیئے گئے ہیں۔ یہاں پر بھی سوال عام نوعیت کا ہے۔ یسئلونک ماذا ینفقون اے نبی (علیہ السلام) ! یہ لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا چیز خرچ کریں۔ اللہ تعالیٰ خود ہی اس بات کا جواب دیتے ہیں قل آپ فرما دیجیے ، ما انفقتم من خیر تم جو کچھ بھی اپنے مال سے خرچ کرو۔ فللوا الدین یہ تمہارے والدین کے لئے ہے۔ خیر کا لفظ نیکی اور بھلائی پر بھی بولا جاتا ہے اور یہاں اس سے مراد مال ہے۔ جیسا دوسری جگہ فرمایا انہ لحب الخیر لشدید انسان مال کی محبت میں بہت سخت ہوتا ہے۔ قرآن و سنت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کی بہت تاکید آئی ہے۔ ترمذی شریف کی روایت میں ہے کہ کسی پوچھنے والے نے پوچھا ، یا رسول اللہ ﷺ من ابر میں کسی کے ساتھ نیکی کروں۔ رحمت العلمین نے فرمایا امک یعنی اپنی ماں کے ساتھ بہتر سلوک کرو۔ سوال کرنے والے نے تین دفعہ دریافت کیا اور آپ نے ہر بار یہی جواب دیا چوتھی دفعہ پوچھنے پر فرمایا باک یعنی اپنے باپ کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ مقصد یہ کہ مال خرچ کرنے کے معاملہ میں والدین کو اولیت دو ۔ ان کی خدمت کرو۔ وہ سب سے زیادہ مستحق ہیں۔ ہاں یہ بات ذہن میں رہے کہ زکوۃ کا مال نہ اولاد والدین پر خرچ کرسکتی ہے اور نہ والدین اولاد کو دے سکتے ہیں۔ یہ مسئلہ الگ ہے۔ اس کے علاوہ جو مال ہے۔ اس کے سب سے زیادہ مستحق والدین ہیں۔ البتہ یہ استحقاق مشروط ہے۔ اگر والدین محتاج ہیں تو پھر ان پر خرچ کرنا فرض ہوجاتا ہے اور اگر وہ خود صاحب مال ہیں تو پھر مالی خدمت فرض نہیں رہتی۔ البتہ ان کی جانی خدمت کرے۔ میٹھی چاپی کے ذریعے ان کو راحت پہنچائے یا اچھی بات کر کے ان کو دل بہلائے ۔ تمام سابقہ شرائع اور خود ہماری شریعت مطہرہ کا قانون یہی ہے۔ کہ ” باوالدین احساناً “ والدین کے ساتھ احسان کرو۔ (2) اقربا خرچ کی دوسری مد فرمایا ولا قربین قرابت داروں پر خرچ کرو۔ اگر کسی صاحب ثروت آدمی کے قریب عزیز رشتہ دار امداد کے مستحق ہیں ، تو ان کی اعانت کرنا ضروری ہے۔ دوسری جگہ فرمایا ” وات ذا القربی حقہ “ اپنے قرابت داروں کو ان کا حق ادا کرو۔ اس کا فلسفہ یہ بیان فرمایا ” اتوھم من مال اللہ الذی اتکم “ جو مال تمہیں اللہ نے عطا کیا ہے۔ اس میں سے دو اور یہ اسی طرح مختلف ذرائع سے حاصل ہوتا رہتا ہے ، جیسے کسی کو وراثت میں حصہ مل گیا۔ کسی کو تجارت میں نفع حاصل ہوا ، کسی کا ذریعہ ملازمت بن گیا۔ کسی کو کھیتی باڑی ، کسی کو محنت مزدوری کے ذریعے مال حاصل ہوا۔ تو اللہ تعالیٰ نے مختلف ذرائع سے جو مال تمہیں دیا ہے۔ اس میں سے اپنے قرابت داروں پر خرچ کرو۔ انفاق مال کی یہ بھی ایک مد ہے۔ (3) یتیم و مسکین والیتمی والمسکین اور یتیموں اور مسکینوں پر خچ کرو۔ اس مادی جہاں میں یتیم وہ ہے جس کے سر پر اس کا سرپرست نہ ہو۔ والد فوت ہوجائے ذرائع آمدن نہ ہوں انسان بےسہارا ہوجائے ایسے فرد کی دستگیری ضروری ہے اور مسکین وہ ہے جو محنت اور کوشش کے باوجود اپنے ضروری اخراجات پورے کرنے کے قابل نہ ہو۔ ایسے شخص زکواۃ کے حقدار بھی ہیں۔ انما الصدقت للفقرآء والمسکین لہٰذا صدقات و خیرات کا حقدار وہ شخص ہے ، جو جنت مزدوری کرنے کے باوجود اپنے بچوں کی بنیادی ضرویات بھی پوری نہیں کرسکتا۔ وہ بیچارے مناسب لباس اور معقول خوراک سے محروم ہیں۔ ان کی صحت اور تعلیم کی ضروریات ہیں۔ سر چھپانے کے لئے انہیں بھی مکان درکار ہے۔ مگر ان کا سرپرست یہ ضروریات کما حقہ پوری نہیں کرپاتا۔ اللہ اور اس کے رسول کی قائم کردہ یہی وہ بنیادی ضروریات ہیں۔ جن کو پیش کرنے میں یورپ و امریکہ والے فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کا دم بھرتے ہیں۔ دراصل یہ چارٹر تو قرآن و سنت کا مقرر کردہ ہے ۔ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی تعلیم تو یہاں سے ملتی ہے۔ منشور ہمیں بتاتا ہے کہ ہر انسان کو کم از کم اتنی تعلیم تو حاصل ہونی چاہئے جس کے ذریعے وہ اپنے حقوق و فرائض سے واقف ہو سکے اور پھر ان کی ادائیگی کے لئے کوشش کرے۔ (4) مسافر وابن السبیل اور مسافروں پر خرچ کرو۔ اللہ تعالیٰ نے مسافروں کی خدمت کا بھی حکم دیا ہے مسافروں پر خرچ کرنا بھی تمہارے مال کے مصارف میں سے ایک ہے یہاں پر یہ بات اچھی طرح جان لینی چاہئے کہ اس معاملہ میں کسی پارٹی یا گروہ کی تخصیص نہیں ہے کہ یہ ہماری پارٹی کا ہے اور وہ تمہارے گروہ کا ہے بلکہ ہمارا تو شعار یہ ہے من کان یومن باللہ فلیکرم ضیفہ جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے۔ اسے چاہئے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور مسافر مہمان ہوتا ہے اور مہمان کے متعلق حکم ہے کہ ایک دن تک اس کی خوب خاطر تواضع کرو اور تین دن تک ضیافت۔ اگر تین دن کے بعد بھی اس کی خدمت کرو گے تو وہ صدقہ میں شمار ہوگا۔ اسلامی معاشرہ الغرض ! اسلامی معاشرہ کی تعمیر کے لئے ضروری ہے کہ کمزوروں اور محتاجوں کی اعانت کی جائے تاکہ وہ سوسائٹی میں باعزت مقام حاصل کرسکیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان مدات پر مال صرف کرنے کا حکم دیا ہے۔ برخلاف اس کے غیر ضروری اور ناجائز کاموں پر خرچ کرنے سے منع فرمایا ہے اور اسے اسراف سے تعبیر کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دیواروں پر پردے لٹکانے اور تصاویر آویزاں کرنے کا حکم تو نہیں دیا ۔ باجے گانے اور عیاشی و فحاشی سے منع فرمایا ہے۔ بلکہ محتاج و ناتواں کی دست گیری کا حکم دیا ہے۔ صحابہ کرام اور سلف صالحین کے دور کا مطالعہ کریں کہ وہ غریب طبقوں کی کس طرح مدد کرتے تھے۔ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے تھے۔ ان کے احساس تک کو مجروح ہونے سے بچاتے تھے۔ ان کی ضرورت خفیہ طریقے سے ان کے گھروں پر پہنچا دیتے تھے۔ اسلامی سوسائٹی کا معیار تو یہ ہے۔ انسانیت کا مقام تو اس طرح بلند ہوتا ہے۔ مگر آج ہمارا شیوہ یہ ہے کہ گرے پڑے کہ اٹھانے کی بجائے اسے بالکل ختم کرنے کے در پے ہیں۔ امیر سے امیر تر اور غریب سے غریب تر ہو رہا ہے۔ یہ اسلامی سوسائٹی کے اصولوں سے لاعلمی ہے۔ کفر و شرک اور بدعات پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ باطل رسومات پر بےدریغ صرف ہو رہا ہے۔ اپنے عیش و آرام کی خاطر دوسروں کا خن چوسا جا رہا ہے۔ مگر اسلامی سوسائٹی کی تعمیر کے لئے مستحقین کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی ہے والدین کو گھر سے نکالا جا رہا ہے۔ قربات داروں سے عناد ہے۔ پڑوسی بھوکا ہے تو کوئی پروا نہیں یہ انٹر کانٹی نینٹل میں داد عیش دے رہے ہیں۔ غریب کے پاس دوائی لانے کے لئے پیسے نہیں مگر امیر بلا ضرورت اپنے نفس پر خرچ کر رہا ہے۔ فرمایا وما تفعلوا من خیر فان اللہ بہ علیم تم نیکی کا جو کام بھی کرو ، اللہ تعالیٰ اس سے خوب واقف ہے۔ وہ تمہاری نیت تک کو جانتا ہے۔ لہٰذا وہ کسی کی نیکی کو ضائع نہیں کرتا۔ بلکہ اس کا پورا پورا اجر عطا کرتا ہے۔ لہٰذا لازم ہے کہ اسی کے عطا کردہ مال کو اس کی رضا کی خاطر خرچ کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرلو۔ اس سے بہتر سودا کیا ہو سکتا ہے۔
Top