Mualim-ul-Irfan - Al-Ankaboot : 32
قَالَ اِنَّ فِیْهَا لُوْطًا١ؕ قَالُوْا نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَنْ فِیْهَا١٘ٙ لَنُنَجِّیَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١٘ۗ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ
قَالَ : ابراہیم نے کہا اِنَّ فِيْهَا : بیشک اس میں لُوْطًا : لوط قَالُوْا : وہ بولے نَحْنُ : ہم اَعْلَمُ : خوب جانتے ہیں بِمَنْ فِيْهَا : اس کو جو اس میں لَنُنَجِّيَنَّهٗ : البتہ ہم بچا لیں گے اس کو وَاَهْلَهٗٓ : اور اس کے گھر والے اِلَّا : سوا امْرَاَتَهٗ : اس کی بیوی كَانَتْ : وہ ہے مِنَ : سے الْغٰبِرِيْنَ : پیچھے رہ جانے والے
کہا (ابراہیم نے) بیشک اس بستی میں لوط (علیہ السلام) بھی رہتے ہیں ، کہا ( فرشتوں نے) ہم خوب جانتے ہیں اس میں رہنے والوں کو ، ہم ضرور بچا لیں گے اس ( لوط (علیہ السلام) کو اور اس کے گھر والوں کو سوائے اس کی بیوی کے کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں سے ہے
Top