Mutaliya-e-Quran - Al-Kahf : 20
اِنَّهُمْ اِنْ یَّظْهَرُوْا عَلَیْكُمْ یَرْجُمُوْكُمْ اَوْ یُعِیْدُوْكُمْ فِیْ مِلَّتِهِمْ وَ لَنْ تُفْلِحُوْۤا اِذًا اَبَدًا
اِنَّهُمْ : بیشک وہ اِنْ يَّظْهَرُوْا : اگر وہ خبر پالیں گے عَلَيْكُمْ : تمہاری يَرْجُمُوْكُمْ : تمہیں سنگسار کردیں گے اَوْ : یا يُعِيْدُوْكُمْ : تمہیں لوٹا لیں گے فِيْ : میں مِلَّتِهِمْ : اپنی ملت وَلَنْ تُفْلِحُوْٓا : اور تم ہرگز فلاح نہ پاؤ گے اِذًا : اس صورت میں اَبَدًا : کبھی
اگر کہیں اُن لوگوں کا ہاتھ ہم پر پڑ گیا تو بس سنگسار ہی کر ڈالیں گے، یا پھر زبردستی ہمیں اپنی ملت میں واپس لے جائیں گے، اور ایسا ہوا توہم کبھی فلاح نہ پا سکیں گے"
[انهُمْ : بیشک وہ لوگ ہیں (کہ)] [ان : اگر ] [يَّظْهَرُوْا : وہ غالب ہوئے ] [عَلَيْكُمْ : تم لوگوں پر ] [يَرْجُمُوْكُمْ : تو وہ رجم کردیں گے تم لوگوں کو ] [اَوْ : یا ] [يُعِيْدُوْكُمْ : لوٹائیں گے تم کو ] [فِيْ مِلَّتِهِمْ : اپنے مذہب میں ] [وَلَنْ تُفْلِحُوْٓا : اور تم لوگ ہرگز مراد نہ پائو گے ] [اِذًا : تب تو ] [اَبَدًا : کبھی بھی ]
Top