Mutaliya-e-Quran - An-Noor : 28
فَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْا فِیْهَاۤ اَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوْهَا حَتّٰى یُؤْذَنَ لَكُمْ١ۚ وَ اِنْ قِیْلَ لَكُمُ ارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا هُوَ اَزْكٰى لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ
فَاِنْ : پھر اگر لَّمْ تَجِدُوْا : تم نہ پاؤ فِيْهَآ : اس میں اَحَدًا : کسی کو فَلَا تَدْخُلُوْهَا : تو تم نہ داخل ہو اس میں حَتّٰى : یہانتک کہ يُؤْذَنَ : اجازت دی جائے لَكُم : تمہیں وَاِنْ : اور اگر قِيْلَ لَكُمُ : تمہیں کہا جائے ارْجِعُوْا : تم لوٹ جاؤ فَارْجِعُوْا : تو تم لوٹ جایا کرو هُوَ : یہی اَزْكٰى : زیادہ پاکیزہ لَكُمْ : تمہارے لیے وَاللّٰهُ : اور اللہ بِمَا : وہ جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو عَلِيْمٌ : جاننے والا
پھر اگر وہاں کسی کو نہ پاؤ تو داخل نہ ہو جب تک کہ تم کو اجازت نہ دے دی جائے، اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس ہو جاؤ، یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے
فَاِنْ [ پھر اگر ] لَّمْ تَجِدُوْا [ تم لوگ نہ پاؤ] فِيْهَآ [ اس (گھر) میں ] اَحَدًا [ کسی ایک کو ] فَلَا تَدْخُلُوْهَا [ تو مت داخل ہو اس میں ] حَتّٰى [ یہاں تک کہ ] يُؤْذَنَ [ اجازت دی جائے ] لَكُمْ ۚ [ تمہیں ] وَاِنْ [ اور اگر ] قِيْلَ [ کہا جائے ] لَكُمُ [ تم لوگوں سے ] ارْجِعُوْا [ کہ واپس جاؤ] فَارْجِعُوْا [ تو واپس ہو جاؤ] هُوَ [ یہ ] اَزْكٰى [ زیادہ پاکیزہ ہے ] لَكُمْ ۭ [ تمہارے لئے ] وَاللّٰهُ [ اور اللہ ] بِمَا [ اس کو جو ] تَعْمَلُوْنَ [ تم لوگ کرتے ہو ] عَلِيْمٌ [ ہمیشہ جاننے والا ہے
Top