Mutaliya-e-Quran - An-Noor : 9
وَ الْخَامِسَةَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَیْهَاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ
وَالْخَامِسَةَ : اور اَنَّ : یہ کہ غَضَبَ اللّٰهِ : اللہ کا غضب عَلَيْهَآ : اس پر اِنْ : اگر كَانَ : وہ ہے مِنَ : سے الصّٰدِقِيْنَ : سچے لوگ
اور پانچویں مرتبہ کہے کہ اُس بندی پر اللہ کا غضب ٹوٹے اگر وہ (اپنے الزام میں) سچا ہو
وَالْخَامِسَةَ [ اور پانچویں بار ] اَنَّ [ یہ کہ ] غَضَبَ اللّٰهِ [ اللہ کا غضب ہو ] عَلَيْهَآ [ اس پر ] اِنْ [ اگر ] كَانَ [ وہ ہو ] مِنَ الصّٰدِقِيْنَ [ سچ کہنے والوں میں سے ] خ م س : ) ن ۔ ض) خمسا کسی چیز کا پانچواں حصہ لینا۔ خمسۃ اسم عدد ہے مذکر کے لئے۔ مؤنث کے لئے خمس۔ پانچ۔ وَيَقُوْلُوْنَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ (اور کہیں گے وہ پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا ہے) 18/22 ۔ خمسون پچاس۔ فَلَبِثَ فِيْهِمْ اَلْفَ سَنَةٍ اِلَّا خَمْسِيْنَ عَامًا ۭ (تو وہ رہے ان میں ہزار برس مگر پچاس سال) 29/14 خمس کسی چیز کا پانچواں حصہ۔ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّـمَا غَنِمْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَاَنَّ لِلّٰهِ خُمُسَهٗ (اور جان لو کہ جو تم لوگوں نے مال غنیمت حاصل کیا کسی چیز سے تو اللہ کے لئے ہے اس کا پانچواں حصہ) 8/41 ۔ خامس ترتیب میں پانچواں۔ زیر مطالعہ آیت۔ ترکیب : (آیت ۔ 6) فشھادۃ احدھم یہ پورا فقرہ مبتدا ہے اور اربع شھدت اس کی خبر ہے اس لئے اربع حالت رفع میں آیا ہے۔ جبکہ اس کی تمیز ہونے کی وجہ سے شھدت حالت نصب میں ہے۔ (آیت ۔ 7) گزشتہ آیت میں اربع پر عطف ہونے کی وجہ سے والخامسۃ حالت رفع میں ہے۔ (آیت۔ 8) یدروا کا مفعول العذاب ہے۔ جبکہ ان تشھد اربع شھدت یہ پورا جملہ اس کا فاعل ہے۔ تشھد کا مفعول ہونے کی وجہ سے اربع حالت نصب میں ہے اور اگلی آیت میں اس پر عطف ہونے کی وجہ سے ولخامسۃ حالت نصب میں ہے۔
Top