Mutaliya-e-Quran - Al-Ankaboot : 18
وَ اِنْ تُكَذِّبُوْا فَقَدْ كَذَّبَ اُمَمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ١ؕ وَ مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
وَاِنْ : اور اگر تُكَذِّبُوْا : تم جھٹلاؤگے فَقَدْ كَذَّبَ : تو جھٹلا چکی ہیں اُمَمٌ : بہت سی امتیں مِّنْ قَبْلِكُمْ : تم سے پہلی وَمَا : اور نہیں عَلَي : پر (ذمے) الرَّسُوْلِ : رسول اِلَّا : مگر الْبَلٰغُ : پہنچا دینا الْمُبِيْنُ : صاف طور پر
اور اگر تم جھٹلاتے ہو تو تم سے پہلے بہت سی قومیں جھٹلا چکی ہیں، اور رسول پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمّہ داری نہیں ہے"
وَاِنْ تُكَذِّبُوْا [اور اگر تم لوگ جھٹلاتے ہو ] فَقَدْ كَذَّبَ [تو جھٹلا چکی ہیں ] اُمَمٌ [کچھ امتیں ] مِّنْ قَبْلِكُمْ ۭ [تم لوگوں سے پہلے ] وَمَا عَلَي الرَّسُوْلِ [اور نہیں ہے رسول پر ] اِلَّا [مگر ] الْبَلٰــغُ الْمُبِيْنُ [واضح طور پر پہنچا دینا ] ۔
Top