Mutaliya-e-Quran - Yaseen : 22
وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ
وَمَا : اور کیا ہوا لِيَ : مجھے لَآ اَعْبُدُ : میں نہ عبادت کروں الَّذِيْ : وہ جس نے فَطَرَنِيْ : پیدا کیا مجھے وَاِلَيْهِ : اور اسی کی طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹ کر جاؤ گے
آخر کیوں نہ میں اُس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے؟
وَمَالِيَ [اور مجھے کیا ہے کہ ] لَآ اَعْبُدُ [میں بندگی نہ کروں ] الَّذِيْ [اس کی جس نے ] فَطَرَنِيْ [وجود بخشا مجھ کو ] وَاِلَيْهِ [اور اس کی طرف ہی ] تُرْجَعُوْنَ [تم سب لوٹائے جاؤ گے ] ۔ ترکیب : (آیت۔ 22) مالی در اصل مالیْ ہے۔ اس کو اگر مالیْ ہی پڑھیں تو اس پر وقف آجاتا ہے اور یہ اگلی عبارت لااعبد سے منفصل ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں معنی ہوجاتے ہیں ” مجھے کیا ہے ! میں عبادت نہیں کرتا یا نہیں کروں گا۔ “ لیکن اس کو اگر لا اعبد سے متصل مانیں تو پھر اسے وقف کے بغیر پڑھنا ہوگا اور ایسی صور میں معنی ہوں گے ” مجھے کیا ہے کہ میں عبادت نہ کروں۔ “ یہ ظاہر کرنے کے لئے یہاں اس کو وقف کے بغیر پڑھنا ہے اسے مالی پڑھتے ہیں۔ آیت 23 فعل مضارع یرید حرف شرط انْ کی وجہ سے مجزوم ہوکر یردْ آیا ہے۔ اس کے آگے نون وقایہ ہے یعنی نِ در اصل ضمیر مفعولی نِیْ ہے جس کی ی گری ہوئی ہے۔ جبکہ لاتغنِ میں نون وقایہ نہیں ہے بلکہ یہ مادے کی نون ہے۔ یہ در اصل فعل مضارع لاتغنی ہے۔ جواب شرط ہونے کی وجہ سے مجزوم ہوا ہے تو ی گرگئی ہے۔ لیکن لا ینقدون میں بھی نون وقایہ ہے ۔ یہ در اصل لا ینقدون ہے۔ جواب شرط ہونے کی وجہ سے مضارع کا نون اعرابی گرا ہوا ہے اور ضمیر مفعولی کی ی گری ہوئی ہے۔
Top