Mutaliya-e-Quran - Yaseen : 44
اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ
اِلَّا : مگر رَحْمَةً : رحمت مِّنَّا : ہماری طرف سے وَمَتَاعًا : اور فائدہ دینا اِلٰى حِيْنٍ : ایک وقت معین تک
بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے متمتع ہونے کا موقع دیتی ہے
اِلَّا رَحْمَةً [سوائے رحمت ہوتے ہوئے ] مِّنَّا [ہمارے پاس سے ] وَمَتَاعًا [اور سامان ہوتے ہوئے ] اِلٰى حِيْنٍ [ایک وقت تک ] ۔ آیت 44 میں واضح کردیا گیا کہ انسان کو یہ جو کچھ بھی حاصل ہے، نہ اس کے باپ دادا کی میراث ہے اور نہ اس کی اپنی قابلیت کا کرشمہ بلکہ یہ محض خدا کا فضل اور اس کی رحمت ہے جس سے یک خاص وقت تک کے لئے اس نے انسان کو بہر مند کیا ہے۔ بالآخر وہ وقت آنے والا ہے جب اللہ تعالیٰ ن تمام نعمتوں کے متعلق پرسش کرے گا کہ ان کا شکر اور حق ادا کیا تھا یا نہیں ۔ (تدبر قرآن)
Top