Mutaliya-e-Quran - Saad : 20
وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ
وَشَدَدْنَا : اور ہم نے مضبوط کی مُلْكَهٗ : اس کی بادشاہت وَاٰتَيْنٰهُ : اور ہم نے اس کو دی الْحِكْمَةَ : حکمت وَفَصْلَ : اور فیصلہ کن الْخِطَابِ : خطاب
ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کر دی تھے، اس کو حکمت عطا کی تھے اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی
وَشَدَدْنَا [اور ہم نے مضبوط کیا ] مُلْكَهٗ [ان کی سلطنت کو ] وَاٰتَيْنٰهُ [اور ہم نے دی ان (علیہ السلام) کو ] الْحِكْمَةَ [دانائی ] وَفَصْلَ الْخِطَابِ [اور بات کا فیصلہ کرنا ] ۔
Top