Mutaliya-e-Quran - Saad : 23
اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ١۫ لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ١۫ فَقَالَ اَكْفِلْنِیْهَا وَ عَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ
اِنَّ ھٰذَآ : بیشک یہ اَخِيْ ۣ : میرا بھائی لَهٗ : اس کے پاس تِسْعٌ وَّتِسْعُوْنَ : ننانوے نَعْجَةً : دنبیاں وَّلِيَ : اور میرے پاس نَعْجَةٌ : دنبی وَّاحِدَةٌ ۣ : ایک فَقَالَ : پس اس نے کہا اَكْفِلْنِيْهَا : وہ میرے حوالے کردے وَعَزَّنِيْ : اور اس نے مجھے دبایا فِي الْخِطَابِ : گفتگو میں
یہ میرا بھائی ہے، اِس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دُنبی ہے اِس نے مجھ سے کہا کہ یہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کر دے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا لیا"
اِنَّ ھٰذَآ [بیشک یہ ] اَخِيْ ۣ [میرا بھائی ہے ] لَهٗ [اس کے لئے ] تِسْعٌ وَّتِسْعُوْنَ [ننانوے ] نَعْجَةً [بھیڑیں ہیں ] وَّلِيَ [اور میرے لئے ] نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ ۣ [ایک بھیر ہے ] فَقَالَ [پھر اس نے کہا ] اَكْفِلْنِيْهَا [تو میری کفالت میں دے اس کو ] وَعَزَّنِيْ [اور وہ غالب ہوا مجھ پر ] فِي الْخِطَابِ [بات میں ] ۔ ن ع ح (س) نعجا خالص سفید رنگ ہونا۔ نعجۃ ج نعاج۔ بھیڑ۔ زیر مطالعہ آیت۔ 23 ۔ 24 ۔
Top