Mutaliya-e-Quran - Saad : 3
كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ
كَمْ : کتنی ہی اَهْلَكْنَا : ہم نے ہلاک کردیں مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے قبل مِّنْ قَرْنٍ : امتیں فَنَادَوْا : تو وہ فریاد کرنے لگے وَّلَاتَ : اور نہ تھا حِيْنَ : وقت مَنَاصٍ : چھٹکارا
اِن سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں (اور جب اُن کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا
كَمْ اَهْلَكْنَا [ہم نے کتنی ہی ہلاک کیں ] مِنْ قَبْلِهِمْ [ان لوگوں سے پہلے ] مِّنْ قَرْنٍ [جماعتوں میں سے ] فَنَادَوْا [تو ان لوگوں نے پکارا ] وَّ [حالانکہ ] لَاتَ حِيْنَ مَنَاصٍ [پناہ گاہ (تلاش کرنے) کا کوئی بھی وقت نہیں تھا ] ۔ ل و ت (ن) لوتا پوچھے بغیر خبر دینا۔ لات حین یہ موقعہ نہیں۔ یہ وقت نہیں۔ زیر مطالعہ آیت۔ 3 ۔ (الات زیادہ تر لائے نفسی جنس کی طرف استعمال ہوتا ہے) ۔ ن و ص (ن) نوضا بچنا۔ بھاگنا۔ مناص اسم الظرف ہے۔ بھاگنے کی جگہ۔ پناہ گاہ۔ زیر مطالعہ آیت۔ 3 ۔
Top