Siraj-ul-Bayan - Al-Ankaboot : 26
فَاٰمَنَ لَهٗ لُوْطٌ١ۘ وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
فَاٰمَنَ : پس ایمان لایا لَهٗ : اس پر لُوْطٌ : لوط وَقَالَ : اور اس نے کہا اِنِّىْ : بیشک میں مُهَاجِرٌ : ہجرت کرنیوالا اِلٰى رَبِّيْ : اپنے رب کی طرف اِنَّهٗ : بیشک وہ هُوَ : وہ الْعَزِيْزُ : زبردست غالب الْحَكِيْمُ : حکمت والا
پھر لوط اس پر ایمان لایا اور کہا میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں ۔ بیشک (ف 3) وہی زبردست حکمت والا ہے
3: حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی دعوت کو حضرت لوط نے قبول کیا ۔ اور ارض بابل سے ہجرت کرکے سدوم میں پہنچ گئے ۔ تاکہ وہاں کے لوگوں تک خدا کا پیغام پہنچائیں ۔
Top